خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 136 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 136

خطبات طاہر جلد ۲ 136 خطبه جمعه ۴ / مارچ ۱۹۸۳ء کا ملک جو بڑا وسیع ہے اس کا کچھ نہ کچھ حصہ لازماً بچ جائے گا مگر ہمارے ملک کا کیا بنے گا؟ کیونکہ ہمارے اندازے اور جائزے کے مطابق سارے انگلستان کو ہمیشہ کے لئے صفحہ ہستی سے نابود کرنے کے لئے صرف تین یا چار بموں کی ضرورت ہے۔ایک شہر نہیں ، بلکہ پورا ملک جو کروڑوں کی آبادی پر مشتمل ہے اور جس کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کا فاصلہ قریباً پندرہ سولہ سومیل کا بنتا ہے۔اس کو تباہ کرنے کے لئے تین یا چار بم کافی ہوں گے۔پھر اس سائنسدان نے انگریزی میں کہا To be on the safe side at most seven would be enough۔اس نے Safe Side" کا محاورہ بڑے دلچسپ رنگ میں استعمال کیا کہ اگر محفوظ اور محتاط اندازہ کرنا ہو تو زیادہ سے زیادہ سات بم کافی ہوں گے اس سے زیادہ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔پس یہ امر واقعہ ہے کہ یہ بم ہولناک ہونے کے لحاظ سے ہماری دنیا میں بسنے والے انسانوں کے تصور کی حدود سے بہت زیادہ تجاوز کر چکے ہیں۔اس قسم کے دو یا چار یا پانچ بم تیار نہیں ہوئے بلکہ ہزارہا کی تعداد میں تیار ہو رہے ہیں۔بڑے بڑے ملک جو دوحصوں میں بٹے ہوئے ہیں ایک دوسرے کو نشانہ بنائے بیٹھے ہیں اور وہ نشا نے اس نوعیت کے ہیں کہ اگر رشین بلاک امریکن بلاک پر اچانک حملہ کر دے تو امریکن بلاک کے بم جو مقابلے کے لئے تیار بیٹھے ہیں وہ اس بات کا انتظار نہیں کریں گے کہ کوئی ان کو حکم دے تو وہ چلیں کیونکہ اگر ایسا ہو تو جو ملک حملہ میں ابتدا کرتا ہے وہ لازماً جیت جائے گا۔مثلاً اگر روس ابتدا کرتا ہے اور اپنے بموں کوامریکہ پر حملہ کرنے کا حکم دیتا ہے تو امریکہ تباہ ہو جائے گا اور امریکہ کے بموں کو چلانے کے لئے آرڈر کہاں سے آئے گا ؟ اگر سارا وائٹ ہاؤس ہی تباہ ہو جائے اور وہ لوگ جو فیصلوں کے مجاز ہیں وہ اچانک صفحہ ہستی سے مٹ جائیں تو کون حکم دے گا کہ جنگ شروع ہو چکی ہے، اس لئے جوابی حملہ کرو۔اب ایک نیا سسٹم رکھا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں ایسے میزائل جو ہر وقت حملہ کے لئے تیار رہتے ہیں ان کو یہ آرڈر ہے کہ اگر تمہیں رکنے کا آرڈر نہ ملے تو تم نے چل پڑتا ہے۔یہ میزائل آبدوزوں، کشتیوں میں نصب ہیں، زیر زمین علاقوں میں بھی ہیں اور پہاڑوں میں چھپا کر رکھے گئے ہیں۔اسی طرح ہوائی جہاز ہر وقت ایک دوسرے کی طرف حرکت کر رہے ہیں اور ان کو بھی یہی آرڈر ہے کہ اگر یہ آرڈر نہ ملے کہ تم نے رکے رہنا ہے تو یہ چل پڑیں گے۔چنانچہ وہ علاقے جہاں یہ بم رکھے گئے ہیں وہاں کمپیوٹرز اور دیگر ذرائع سے ہر وقت