خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 133
خطبات طاہر جلد ۲ 133 خطبه جمعه ۴ / مارچ ۱۹۸۳ء دنیا کو تباہی سے بچانے کے لئے ہر احمدی مبلغ بن جائے ( خطبه جمعه فرموده ۴ مارچ ۱۹۸۳ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا: دنیا ہمیشہ سے مختلف وجوہات اور اسباب کی بنا پر باہم دگر برسر پیکار رہی ہے لیکن بعض زمانوں میں اور بعض خاص وقتوں میں یہ لڑائیاں بہت زیادہ شدت اختیار کر جاتی ہیں۔چنانچہ آج ہم جس دور سے گزر رہے ہیں اس میں انسان انسان کے ساتھ جس شدت سے برسر پیکار ہے اور جتنی زیادہ وجوہات کی بنا پر انسان انسان میں لڑائی ہو رہی ہے دنیا میں کم ہی ایسے مواقع آئے ہوں گے کہ جب لڑائی کی وجوہات بھی اتنی زیادہ ہوئی ہوں اور شدت بھی انتہائی درجے تک پہنچی ہو۔بعض اوقات تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ اگر صبر کی انتہائی قوتیں کارفرمانہ ہوں تو انسان ایک دوسرے سے لڑتے ہوئے انسانیت کے وجود کو ہی ختم کر دے گا۔نہ صرف یہ کہ لڑائی کی وجوہات اور اسباب بڑھتے چلے جار ہے ہیں بلکہ وہ ہتھیار جو انسان کو آج میسر ہیں وہ اتنے قوی ، اتنے ہیبت ناک اور اتنے وسیع الاثر ہیں کہ اگر وہ کسی وقت بھی لڑائی کے میدانوں میں استعمال ہونے لگیں تو حقیقت یہ ہے کہ علاقوں کے علاقے زندگی کے وجود ہی سے خالی ہو جائیں گے۔بہت سے مفکرین جو جنگ کے حالات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں وہ اس بات پر متفق ہیں کہ اس وقت انسان انسان کے درمیان ایک ہولناک عالمگیر جنگ کو