خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 130 of 744

خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 130

خطبات طاہر جلد ۲ 130 خطبه جمعه ۲۵ / فروری ۱۹۸۳ء یہ جو آخری آیت ہے اس میں بھی ایک بہت ہی وسیع مضمون بیان ہوا ہے لیکن اسوقت اس کے بیان کرنے کا موقع نہیں اس لئے میں اس کو چھوڑتا ہوں پھر کسی وقت انشاء اللہ بیان کروں گا۔یہ بھی اسی کے تسلسل میں ہے۔اس وقت میں صرف اتنا کہوں گا کہ خدا تعالیٰ نے آنحضرت عملے کو ان تین آیات میں جو تلقین فرمائی ہے ان میں جیسا کہ آپ نے اندازہ لگا لیا ہوگا لامتناہی مضامین کی کھڑکیاں ہیں اور لامتناہی طریقہ ہائے تبلیغ بیان فرما دیئے گئے ہیں۔اگر آپ اس مضمون کو پیش نظر رکھیں تو آپ میں سے ہر آدمی ایک بہترین داعی الی اللہ بن سکتا ہے اور مقابلہ پر جو دلیلیں دی جاتی ہیں ان کا توڑ بھی آپ کو دے دیا گیا ہے اس لئے بہترین تبلیغی ہتھیاروں سے مسلح ہو کر اس رب کی طرف لوگوں کو بلائیں جو حضرت محمد مصطفی علیہ کا رب ہے۔پس میں تمام احباب جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمام دنیا کے انسان کو خدائے حی و قیوم کی طرف بلائیں۔مشرق کو بھی بلائیں اور مغرب کو بھی بلائیں ، کالے کو بھی بلائیں اور گورے کو بھی بلائیں، عیسائی کو بھی بلائیں اور ہندو کو بھی ، بھٹکے ہوئے لوگوں کو بھی بلائیں اور دہریوں کو بھی مشرقی بلاک کو بھی بلانا آج آپ کے سپرد کیا گیا اور مغربی بلاک کو بلانا بھی آج آپ کے ذمہ لگایا گیا ہے، یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے دنیا کوموت کے بدلہ زندگی بخشنی ہے۔اگر آپ نے یہ کام نہ کیا تو مرنے والے مر جائیں گے اور اندھیروں میں بھٹکنے والے ہمیشہ بھٹکتے رہیں گے اس لئے اسے محمد مصطفی ﷺ کے غلامو! اور اے دین مصطفی ﷺ کے متوالو! اب اس خیال کو چھوڑ دو کہ تم کیا کرتے ہو اور تمہارے ذمہ کیا کام لگائے گئے ہیں تم میں سے ہر ایک مبلغ ہے اور ہر ایک خدا کے حضور اس بات کا جواب دہ ہوگا۔تمہارا کوئی بھی پیشہ ہو، کوئی بھی تمہارا کام ہو، دنیا کے کسی خطہ میں تم بس رہے ہو، کسی قوم سے تمہارا تعلق ہو تمہارا اولین فرض یہ ہے کہ دنیا کو محمد مصطفی " کے رب کی طرف بلا ؤ اور ان کے اندھیروں کو نور میں بدل دو اور ان کی موت کو زندگی بخش دو۔اللہ کرے کہ ایسا ہی ہو۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: نمازیں جمع ہوں گی۔جمعہ کی نماز کے معابعد میں عصر کی نماز بھی ساتھ پڑھا دوں گا کیونکہ بہت سے دوست باہر سے آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے واپس جانا ہے۔