خطبات طاہر (جلد 2۔ 1983ء) — Page 398
خطبات طاہر جلد ۲ 398 خطبہ جمعہ ۲۹؍ جولائی ۱۹۸۳ء فَضْلًا مِّنَ اللهِ وَرِضْوَانًا وہ اللہ ہی سے اس کا فضل ما نگتے ہیں اور اس کی رضا چاہتے ہیں۔پس ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے دوسروں کے لئے جو رزق نکلتا ہے خواہ وہ بنی نوع انسان کے لئے جاری ہو یا اللہ کی راہوں میں خرچ کرنے کے لئے دیا جائے یہ وہ خالص اور پاک رزق ہے جو اللہ سے آتا ہے۔اس چشمہ میں کسی گند کی ملونی نہیں ہے اور یہ وہ رزق ہے جو ختم نہیں ہوتا اور خدا کی طرف سے اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ یہ کبھی ختم نہیں کیا جائے گا۔اگر آپ غور کریں تو یہی وہ بندے ہیں جو خدا کے آزاد بندے ہیں کیونکہ دنیا کی طرف دیکھ کر دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانے والوں کی تقدیر میں تو کبھی ایسا جاری رزق نہیں آتا۔وہ ہزار مصیبتوں اور مشکلوں میں مبتلا رہتے ہیں۔خواہ وہ افراد ہوں خواہ وہ قومیں ہوں اپنے خوفوں کے وقت دنیا کو بلانے والے کبھی بھی تسکین نہیں پاتے۔اگر دنیا ان کی آواز پر لبیک بھی کہہ دے تب بھی وہ اطمینان نہیں پاسکتے اور ان کا خوف واقعہ دور نہیں ہو سکتا۔دنیا والوں کے ہزار مصالح ہیں جو آڑے آ جاتے ہیں۔دوست اپنے دوستوں کو چھوڑ دیتے ہیں یہاں تک کہ کبھی قومی مصالح کے نام پر اور کبھی بین الاقوامی حالات کے نام پر، بعض دفعہ معاہدے ترک کر دیئے جاتے ہیں اور وقت پر قو میں قوموں کی مدد نہیں کرتیں۔اس صورت میں بھی ایک ہی ذات ہے جو انسان کی انفرادی اور اجتماعی ہر دوصورت میں لازماً کامل وفا کے ساتھ اپنے بندہ کی مدد کے لئے آتی ہے پس خوف ہو یا طمع ہو دونوں صورتوں میں ایک ہی قابل اعتماد ہستی اور دوست ہے یعنی ہمارا رب کریم جو ہر مشکل میں ہمارے کام آ سکتا ہے۔اس کے باوجود جولوگ خدا کو چھوڑ کر غیروں پر تکیہ کرتے ہیں وہ انجام کا رنقصان اٹھاتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ ایسے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو غیروں کو پکارتے ہیں ان کا انجام اس طرح بیان فرماتا ہے: وَالَّذِيْنَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَ مَا هُوَ بِبَالِغِهِ وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ إِلَّا فِي ضَللٍ (الرعد: ۱۵) کہ وہ لوگ جو خدا کے سوا غیروں کو پکارتے ہیں ان کی حالت سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہوتی اور وہ پکارے جانے والے اس کے سوا ان کو کچھ جواب نہیں دے سکتے کہ جیسے کوئی پانی کی طرف ہاتھ بڑھائے اس نیت سے کہ وہ پانی اس کے ہونٹوں تک پہنچ جائے اور اس کی پیاس کو بجھا دے وَمَا