خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 873 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 873

خطبات طاہر جلد 17 873 خطبہ جمعہ 18 دسمبر 1998ء اصل شکر تقویٰ ہے، ہمیشہ تقویٰ کی راہیں اختیار کریں اللہ تعالیٰ آپ کی سرحدوں کی حفاظت فرمائے گا ( خطبه جمعه فرموده 18 دسمبر 1998 ء بمقام بیت الم 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيْهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمُهُ وَ مَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَ لِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَذَيكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ پھر فرمایا: )186:البقرة( اس آیت کا آزاد ترجمہ یہ ہے کہ : رمضان کا مہینہ جس کے دوران یا جس کے بارے میں قرآن نازل فرمایا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ رمضان کے مہینہ ہی میں قرآن کے نزول کا آغاز ہوا تھا لیکن فِیهِ کا اصل معنی یا زیادہ گہرا معنی یہ ہے کہ رمضان کے بارہ میں قرآن اتارا گیا ہے۔ یہ سارا قرآن جتنے بھی مضامین رکھتا ہے وہ سارے رمضان کے مبارک مہینہ میں گو یا د ہرائے جاتے ہیں ۔ ھدی للناس : ہدایت ہے لوگوں کے لئے ۔ وَ بَيِّنَتٍ مِّنَ الْهُدَى : صرف عام ہدایت ہی نہیں بلکہ ایسی ہدایت ہے جس میں بہت کھلی کھلی روشن کر دینے والی ہدایتیں شامل ہیں یعنی اس میں قرآن کریم کی