خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 840 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 840

خطبات طاہر جلد 17 840 خطبہ جمعہ 4 دسمبر 1998ء نہ پھینکی جائے ،سڑکیں بالکل صاف ستھری دکھائی دیں اور اگر ممکن ہو سکے وہاں، یہاں توممکن ہے بہت ستے ایسے تھیلے مل جاتے ہیں جن میں اپنی مستعملہ چیزیں پھینکی جاسکتی ہیں ، محفوظ کی جاسکتی ہیں۔چونکہ اکثر آنے والے غربا ہیں اس لئے ان کو یہ تھیلے بھی بہت اچھے لگیں گے۔آپ تو یہاں یہ تھیلے بھی اٹھا کے Dust Bins میں پھینک دیا کرتے ہیں۔انہوں نے اس گند کو خالی کرنا ہے یا جو بھی فضول چیزیں اس میں پڑی ہوئی ہیں اور پھر صاف صوف کر کے اپنے ساتھ بھی لے کے جانا ہے انہوں نے ، تو اس پہلو سے اگر دس ہزار تھیلے یا اس کے لگ بھگ خرید لئے جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔میرے خیال میں تو ایک اچھا خیال ہو گا اگر وہاں ملتے ہوں تو ، یہ تو آپ کی استطاعت کی بات ہے۔نماز با جماعت کا اہتمام۔میں ہر جلسہ پر تاکید کیا کرتا ہوں نمازیں ہی تو ان کو سکھانی ہیں جو نئے آنے والے ہیں۔اگر نماز سے غفلت ہوئی تو پھر ان کے ہاتھ تو کچھ بھی نہ آیا۔اس لئے نماز ہی نہیں نماز با جماعت کے قیام کی تربیت دیں اور نماز با جماعت کے وقت تمام مساجد اور ساتھ کی گلیاں بھری ہوں کیونکہ مساجد میں تو اتنی گنجائش نہیں ہے کہ ان میں سب نمازی آسکیں۔تو یوں لگتا ہے کہ اگر سب نے نمازیں باجماعت پڑھیں تو قادیان کی ساری گلیاں جائے نماز بن جائیں گی کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں لوگ مسجد اقصیٰ میں تو کسی صورت میں بھی نہیں آسکتے ، اگر آگئے تو غالباً دو ہزار سے زیادہ نہیں آئیں گے۔تو آٹھ ہزار صرف نو مبائعین ہیں اس کے علاوہ جو مبائعین باہر سے آرہے ہیں اس سے اندازہ کر لیں کہ سارا قادیان ایک بڑی مسجد بن جائے گا اور یہی ہونا چاہئے۔اپنے اپنے کپڑے بچھائیں گلیوں میں اور صفائی کا اس سے بھی بہت تعلق ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بہت تاکید سے نصیحت کی تھی کہ میرے گھر کی صفائی کا خیال رکھنا۔پس جبکہ سارا قادیان ہی اللہ کا گھر بننے والا ہے تو اس لئے صفائی کے بعد میں نے اس حصہ کو رکھا ہے۔صفائی بہت ضروری ہے جہاں کپڑا بچھا کر کوئی اٹھائے ، کپڑا گندہ نہ ہو اور اس کے لئے گلیوں کے خاکروبوں کے ذریعے ، چھڑکاؤ کے ذریعے ، اور کئی طریقوں سے صفائی کروانے کا خاص انتظام بھی کروایا جائے۔پھر جلسہ کے پروگراموں سے پوری طرح استفادہ کرنا یہ بھی بہت ضروری ہے۔وہاں یہ دوست جو تشریف لائیں گے، بڑی دور دور کا سفر کر کے آئے ہیں، بعض تین تین دن مسلسل گاڑی میں رہنے والے ہیں جواب پہنچ چکے ہیں یا پہنچ رہے ہوں گے۔تو ان سب کو جلسے پر پہنچانے کی عادت ڈالنی