خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 837 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 837

خطبات طاہر جلد 17 837 خطبہ جمعہ 4 دسمبر 1998ء عبادت کی جان تقویٰ میں ہے، تقویٰ کے بغیر عبادت نہیں ہو سکتی قناعت کے مضمون کو سمجھتے ہوئے شکر ادا کرنے کی کوشش کریں (خطبه جمعه فرموده 4 دسمبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَتِ مَا رَزَقْنَكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِن كُنتُم وووور ايَّاهُ تَعْبُدُونَ پھر فرمایا: (البقرة:173) گزشتہ جمعہ پہ میں نے اس آیت کے علاوہ ایک دوسری آیت سورۃ النحل کی آیات 114، 115 بھی تلاوت کی تھیں مگر چونکہ ایک دفعہ اس مضمون کی آیات کی تلاوت ہو چکی ہے اس لئے پہلی آیت پر ہی میں اکتفا کر رہا ہوں۔ابھی یہ مضمون جاری تھا کہ وقت ختم ہو گیا اس لئے بقیہ احادیث انشاء اللہ آج آپ کے سامنے بیان کروں گا لیکن اس سے پہلے میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے فضل و رحم کے ساتھ قادیان دار الامان کا ایک سو ساتواں جلسہ سالانہ شروع ہورہا ہے، آج نہیں بلکہ کل سے شروع ہوگا اور انشاء اللہ اس موقع پر میں افتتاحی خطاب بھی کروں گا اور اختتامی بھی لیکن کچھ ایسی نصیحتیں ہیں جو روز مرہ کے انتظامات سے تعلق رکھتی ہیں اور جن کو آج ہی بیان کر دینا ضروری ہے۔باقی جو جلسے کے تعلق میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نصائح فرمائی ہیں ان کا خلاصہ میں انشاء اللہ اپنے افتتاحی خطاب میں پیش کروں گا لیکن انتظامی معاملات میں جو