خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 797
خطبات طاہر جلد 17 797 خطبہ جمعہ 13 نومبر 1998ء براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی ہے جو اس کے صفحہ 241 پر درج ہے اور پیشگوئی کی عبارت یہ ہے : لا تَيْنَسُ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا إِنَّ رَوْحَ اللَّهِ قَرِيبٌ أَلَّا إِنَّ نَصْرَ اللهِ قَرِيبٌ ۔ يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ - يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجَ عَمِيقٍ يَنْصُرُكَ اللهُ مِنْ عِنْدِهِ يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِم مِّنَ السَّمَاءِ ، وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِّنَ الناس ۔ دیکھو صفحہ 241 براہین احمد یہ مطبوعہ 1881ء 1882ء 66 ء میں پہلا ا ماموریت کا الہام ہوا ہے آپ کو اور مسیح اور مہدی کے منصب پر فائز : ر فائز ہونا بہت بعد کا واقعہ ہے۔ 1889ء میں آپ کو اللہ تعالیٰ نے بطور مہدی بیعت لینے کی اجازت فرمائی ہے تو یہ اس سے بہت پہلے کے واقعات ہیں۔ براہین احمد یہ جو چھپی تھی اس میں گویا ان سب باتوں کی پہلے سے پیش گوئی موجود تھی۔ فرماتے ہیں: براہین احمدیہ مطبوعہ ۔ احمد یہ مطبوعہ 1881 ء و 1882ء مطبع سفیر ہند پریس امرتسر ۔ ترجمہ ( یہ ترجمہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا اپنا ہے ) خدا کے فضل سے نومید مت ہو اور یہ بات سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے۔ خبر دار ہو۔“ خبردار ہو کا مطلب ہے کہ اس بات پر گواہ بن جاؤ اس کو اچھی طرح پلے باندھ رکھو۔ اس کے لئے لفظ خبردار استعمال ہو سکتا ہے۔ خبر دار بعض دفعہ خطرناک چیزوں سے بچنے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے اور بعض دفعہ اچھی چیزوں کو توجہ سے، غور سے دیکھنے کے لئے بھی استعمال ہو سکتا ہے تو یہاں اس کا یہ موقع ہے۔ فرمایا: خبر دار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ وہ مدد ہر ایک راہ سے تجھے پہنچے گی اور ہر ایک راہ سے لوگ تیرے پاس آئیں گے اور اس کثرت سے آئیں گے کہ وہ راہیں جن پر وہ چلیں گے عمیق ہو جائیں گی۔ ( ان پر گڑھے پڑ جائیں گے ) خدا اپنے پاس سے تیری گے مگر مدد کرے گا ۔ تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں۔ چاہئے کہ تو خدا کے بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بدخلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی کثرت دیکھ کر ملاقاتوں سے تھک نہ جائے ۔ اس پیشگوئی کو آج پچیس برس گزر گئے جب یہ براہین احمدیہ میں شائع ہوئی تھی ۔“ 66 (حقیقة الوحی، روحانی خزائن جلد 22 صفحہ : 261)