خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 778
خطبات طاہر جلد 17 778 خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء ملتی رہتی ہیں کہ احمدیوں کی جانیں ان سے چھین لی گئیں بظاہر، اور دراصل تو وہ خدا کے سپرد ہوئیں، مگر دشمن نے بظاہر ان سے چھین لیں۔یہ جانیں اس لئے نہیں چھینی گئیں کہ انہوں نے تلوار کا جہاد کیا تھا۔اس لئے چھینی گئیں کہ خدا کی راہ میں وہ اپنے مال اور اپنی ساری صلاحیتیں خرچ کر رہے تھے اور موت سے زندگی کی طرف بلا رہے تھے۔اس کا بدلہ ظالم نے یہ دیا کہ ان کو بظا ہر موت کی طرف بلا یا لیکن فی الحقیقت سوائے اس کے کامیاب نہیں ہو سکا کہ ان کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر گیا۔تو یہ کچھ اشتباہات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات پر پورا غور نہ کرنے کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔میں اپنی طرف سے تو ایک چھوٹی سی عبارت پڑھتا ہوں مگر جب ان اشتباہات کو دور کرنے کی طرف توجہ کرتا ہوں تو وقت زیادہ لگ جاتا ہے۔تو اب صرف اتنا سا وقت رہ گیا ہے کہ جور پورٹ شعبہ مال نے بڑی محنت سے تیار کی ہے اس کا خلاصہ میں آپ کے سامنے پیش کر دوں۔جو بنیادی کہنے والی باتیں تھیں وہ یہی ہیں جو میں نے کہہ دی ہیں۔اب جماعتوں کا شوق بھی ہوتا ہے کہ ہمارا ذکر آئے اور اس ذکر کے نتیجہ میں دعا ہو اس لئے میں اب مختصر ان کا ذکر کرتا ہوں۔پہلے تاریخ تحریک جدید کا آغاز 1934ء میں ہوا۔31اکتوبر 1998ء کو پورے 64 سال گزر چکے ہوئے ہیں۔اس تحریک میں بعد میں دفاتر کے اضافے ہوتے رہے ہیں۔دفاتر سے مراد یہ ہے کہ ایک رجسٹر ان لوگوں کا تیار ہو گیا جنہوں نے شروع میں حصہ لیا پھر وہ رجسٹر بند ہو گیا اور ضرورت ہوئی کہ ایک اور دفتر قائم کیا جائے جو نئے آنے والوں کے رجسٹر کا حساب رکھے تو اس طرح تحریک جدید کے کام بانٹے گئے۔مختلف دفاتر قائم ہوئے یعنی ایک دفتر کے اندر ہی جنہوں نے اپنا اپنا نئی پود کا حساب سنبھال لیا تو اس پہلو سے دفاتر بہت ہیں جن کا اضافہ ہوا اور اب پانچویں دفتر کے اضافہ کا وقت قریب آرہا ہے۔آج میں تحریک جدید کے جس نئے سال کا اعلان کر رہا ہوں، یہ مختصر تاریخ میں نے آپ کو بتادی ہے اس کی ، اس رپورٹ کی وصولی کے وقت 82 ممالک کی رپورٹیں مل چکی تھیں۔150 سے زائد ممالک ہیں جہاں جماعت قائم ہو چکی ہے ان میں سے 82 ممالک کی رپورٹیں ملنا بھی یہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعتیں بڑی سنجیدگی سے قائم ہو رہی ہیں۔جہاں چھوٹی چھوٹی جماعتیں یانی جماعتیں ہیں اور بڑی ہیں وہاں تک پہنچنے میں ہم سے ابھی غفلت ہے، ابھی ہماری