خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 764 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 764

خطبات طاہر جلد 17 764 خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء اُردو طریق اختیار کیا ہے۔اُردو میں سورۃ صفت ہی کہا جاتا ہے اور مراد یہی ہے کہ الطقت جو قرآن کریم کی ایک سورۃ ہے بہر حال یہ بہتر ہوا کہ ابھی مجھے اس طرف توجہ دلا دی گئی ورنہ بعد میں کئی علماء نے لکھنا تھا کہ آپ صفت پڑھتے رہے حالانکہ الصفقت ہے۔(چونکہ حضور انور اس سورۃ کا نام اب تک سہواً الصنفت پڑھتے رہے تھے تو حضور کی خدمت میں عرض کی گئی کہ یہ الطقت نہیں بلکہ سورۃ الصف کی آیات ہیں جس پر حضور نے فرمایا : یہ جو توجہ دلائی ہے بالکل درست ہے۔میں الصف سمجھ رہا تھا یعنی میرے ذہن میں تو سورۃ الصف ہی ہے شروع سے لے کر آخر تک لیکن اس قسم کے زبان کے غوطے کھا جایا کرتا ہوں اور یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں یہ سب کے سامنے ظاہر ہے کہ ذہن میں ایک لفظ ہوتا ہے اور بعض دفعہ مضمون میں ڈوبا ہوا ایک دوسرا لفظ بیان کر رہا ہوتا ہوں تو یہاں بھی غلطی تھی جس کی طرف پرائیویٹ سیکرٹری کا ممنون ہوں کہ انہوں نے فوری توجہ دلا دی۔سورۃ الصف کی بات ہورہی ہے الطقت کی نہیں اور لکھا ہوا بھی سامنے سورۃ الصف ہی ہے مگر خدا جانے کیوں زبان پر الطقت ہی جاری رہا۔ویسے صف اور الصفت میں ایک گہرا تعلق بھی ہے۔الصفت میں ان لوگوں کا بیان ہے جو صف باندھ کے خدا کی راہ میں لڑتے ہیں اور سورۃ الصف میں بھی انہیں لوگوں کا بیان ہے جو صف باندھ کے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن سے لڑتے ہیں۔تو مضمون کے ایک ہونے کی وجہ سے غالباً کیونکہ دونوں میں ایک ہی مضمون بیان ہوا ہے اس لئے شاید میرے ذہن میں یہ لفظ الصنفت رہا نہ کہ الصف۔اب درستی کر لی ہے اب اس بارہ میں دوبارہ کسی کو لکھنے کی ضرورت نہیں۔جمعہ میں جو اس قسم کی غلطیاں ہو جاتی ہیں ان کو درست کرنے کی ضرورت نہیں ہے اسی جمعہ کے دوران ہی میں درست کر دیا کرتا ہوں اس لئے بغیر کسی ترمیم کے یہ خطبہ اسی طرح جاری ہونا چاہئے۔اب میں پھر مضمون کی طرف واپس آتا ہوں۔فرمایا گیا ہے : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُتُكُمْ عَلى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَاب الیم - اے مومنو! کیا میں تمہیں ایک ایسی تجارت پر اطلاع دوں جو تمہیں درد ناک عذاب سے بچالے گی۔تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِہ وہ تجارت یہ ہے کہ تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کے رستے میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے جہاد کرو۔یہ تمہارے لئے بہتر ہے کاش کہ تم جان سکتے۔یہ جیسا کہ میں نے عرض کیا ہے سورۃ الصف وہی سورۃ ہے جس