خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 763
خطبات طاہر جلد 17 763 خطبہ جمعہ 6 نومبر 1998ء ہر کمزور بھائی کو چندے سے باخبر کرو اور انہیں شامل کرو تحریک جدید کے 65 ویں سال کے آغاز کا اعلان (خطبه جمعه فرموده 6 نومبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيكُم مِّنْ عَذَابِ اَلِيْم تُؤْمِنُونَ بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَ تُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِاَموَالِكُمْ وَ اَنْفُسِكُم ذلِكُمْ خَيْرٌ لَكُمْ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ۔پھر فرمایا: (الصف:12،11) یہ سورۃ الصفت کی آیات گیارہ اور بارہ ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔یہ سورۃ الصفت وہی ہے جس میں مسیح کی آمد ثانی کی خوشخبری دی گئی ہے اور بڑی وضاحت سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی خبر دی گئی ہے اور جماعت احمدیہ پر جو حالات آئندہ گزرنے تھے ان کے متعلق بھی واضح اشارے موجود ہیں اور کس طرح ایک ایسی جماعت نے تیار ہونا تھا جو مالی اور جانی قربانی میں بہت آگے بڑھ جانے والی تھی اور اس کے مقدر میں یہ بات تھی کہ وہ خدا کی راہ میں اپنے مال بھی نچھاور کرے اور اپنی جانیں بھی۔اس آیت کریمہ میں مال کا ذکر پہلے آیا ہے اور جانوں کا ذکر بعد میں۔جب ہم سورۃ صفت کہتے ہیں تو اُردو میں یہی کہہ کر اشارے کرتے ہیں سورۃ صفت کی طرف لیکن جو زیادہ عربی علم کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں وہ ہمیشہ الطقت ہی کہیں گے مگر میں نے