خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 695 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 695

خطبات طاہر جلد 17 695 خطبہ جمعہ 9اکتوبر 1998ء مومن کا نماز میں خشوع اختیار کرنا فوز مرام کیلئے پہلی حرکت ہے خدا کی خشیت سے رونے والا شخص جہنم میں داخل نہیں ہوسکتا (خطبه جمعه فرموده 9 اکتوبر 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : اِنَّ الَّذِينَ هُمْ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ وَالَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا أَتَوا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَجِعُونَ أُولَبِكَ يُسْرِعُونَ فِي الْخَيْرَاتِ وَهُمْ لَهَا سَبِقُونَ پھر فرمایا: (المومنون:58 تا62) ان آیات میں بھی خشوع و خضوع اور خشیت کا مضمون ہی چل رہا ہے جو اس سلسلہ خطبات کی ایک کڑی ہے اور آج کے خطبہ کے لئے بھی میں نے اسی مضمون کو جاری رکھا ہے جب تک اللہ کی مرضی ہے یہی چلتا رہے گا۔جن آیات کی تلاوت کی گئی ہے ان کا با محاورہ ترجمہ پہلے میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔یقینا وہ لوگ ایسے ہیں کہ اپنے رب کے خوف سے وہ کانپتے ہیں یعنی رب کا خوف طاری ہو تو ان کے بدن پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔وَالَّذِينَ هُمْ بِأَيْتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ: اور وہ لوگ جو اپنے ربّ کے نشانات پر ایمان لاتے ہیں۔آیات پر تو ایمان لاتے ہی ہیں لیکن آیات کا ایک معنی نشانات ہیں