خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 694
خطبات طاہر جلد 17 694 خطبہ جمعہ 2اکتوبر 1998ء محدود نہیں رہیں گے یہ بکثرت نیکیوں میں آگے قدم بڑھانے والے آخرین میں بھی پیدا ہوں گے گو ان کی نیکیوں کا درجہ وہ نہیں ہوگا جو اولین کا درجہ ہے مگر جس درجہ تک وہ پہنچیں گے وہ بھی بہت بڑے درجات ہیں۔تو دو جنتیں جن کے وعدے کئے گئے ہیں قرآن کریم میں ، اس کی تفصیل میں اس وقت جانے کا وقت نہیں مگر ایک جنت وہ ہے جو بہترین عمل کرنے والوں کو، بہترین قربانی کرنے والوں کو اس دُنیا میں بھی نصیب ہوتی ہے اور اُس دُنیا میں بھی ہوتی ہے۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے متعلق فرمایا گیا ہے: ثُمَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ - وَقَلِيلٌ مِّنَ الْآخِرِينَ۔پھر وہ جنت بھی ہے جو سب مومنوں پر جھکی ہوئی ہے جس کا عام ذکر سورۃ رحمن میں ملتا ہے اس کے متعلق فرمایا ہے: ثُمَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ۔وَثُلَةٌ مِّنَ الْأُخِرِينَ - (الواقعة: 41،40) بکثرت بعد میں آنے والوں میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے۔پس میں اُمید رکھتا ہوں کہ آپ ان مضامین کی گہرائی تک اتر کے جو خون کی قربانیاں ہیں اس مضمون کو بھی زیادہ گہرائی سے سمجھیں گے اور اس کے نتیجہ میں جونور اترا کرتا ہے اس نور کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔انشاء اللہ باقی مضمون اسی طرح جاری رہے گا۔انشاء اللہ اگلے خطبہ میں میں بیان کروں گا۔