خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 573 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 573

خطبات طاہر جلد 17 573 خطبہ جمعہ 21 اگست 1998ء ایثار کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ آپ کو غیر قوموں کے دلوں میں گھر کرنے کی توفیق بخشے گا ( خطبه جمعه فرموده 21 اگست 1998ء بمقام مئی مارکیٹ من ہائم۔جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيِ اللهِ وَرَسُولِهِ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ سَمِيعٌ عَلِيمٌ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا تَشْعُرُونَ پھر فرمایا: (الحجرات:3،2) یہ وہ مضمون ہے جس میں حضرت اقدس محمد مصطفی صلی للہ ایم کا خصوصیت سے ایک ایسے رسول کے طور پر ذکر کیا گیا ہے جس کا احترام دُنیا کے ہر انسان سے زیادہ ہونا چاہئے اور اسی تعلق میں مختصراً ذکر میں نے اپنے ایک گزشتہ خطبہ میں لندن میں کیا تھا لیکن وہ مضمون کچھ ادھورا رہا اور کچھ غلط فہمیاں بھی اس کے نتیجے میں پیدا ہوئیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے میں نے انگلستان میں تو بار بار یہ اعلان کروائے کہ جو میرا مطلب آپ سمجھے ہیں وہ درست نہیں ، اصل مطلب اور ہے اور وہ جو مطلب ہے اس کا اطلاق صرف رسول اللہ صلی ا تم پر نہیں بلکہ آپ صلی السلام کی سنت کے پیش نظر ہر دوسرے ایسے انسان سے بھی تعلق رکھتا ہے جو حضرت اقدس محمد مصطفی مسی یا یہ تم کی چاہے دور کی نیابت ہو، مگر نیابت