خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 555 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 555

خطبات طاہر جلد 17 555 خطبہ جمعہ 14 اگست 1998ء سیدھی بات سے اصلاح اعمال کا بہت گہرا تعلق ہے قول سدید نہیں ہوگا تو اصلاح نہیں ہوگی (خطبه جمعه فرموده 14 اگست 1998ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کیں : ياَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدَ اليُصْلِحْ لَكُمْ أَعْمَالَكُمْ وَيَغْفِرُ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عظيمان پھر فرمایا: (الاحزاب:72،71) آج کے خطبہ کے لئے میں نے قرآن کریم کی دو دو آیات مختلف سورتوں سے اخذ کی ہیں اور انہی کو اس خطبہ کا عنوان بنایا ہے۔یہ پہلی دو آیات جن کی میں نے تلاوت کی ہے سورۃ الاحزاب کی آیت اکہتر دیں اور بہتر ویں ہیں۔دوسری دو آیات میں نے سورۃ البقرۃ سے چنی ہیں پینتالیس اور چھیالیس جو اس طرح ہیں۔آتَامُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ کیا تم لوگوں کو تو نیکی کی تعلیم دیتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو۔وَ اَنْتُم تَتْلُونَ الكتب حالا نکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو۔اَفَلَا تَعْقِلُونَ کیا تم عقل نہیں کرتے۔وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبُرِ وَالصَّلوۃ اور صبر اور صلوة کے ذریعہ اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرو۔وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الْخَشِعِينَ (البقرة: 46،45) اور یہ بہت بڑی بات ہے مگر ان لوگوں کے لئے جو خاک بہ سر ہوں، جو مزاجاً مٹی سے ملے رہیں۔یہ دو آیات ہیں جن کو میں ایک دوسرے کے بعد خطبہ کا موضوع بناؤں گا۔