خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 552 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 552

خطبات طاہر جلد 17 552 خطبہ جمعہ 7 اگست 1998ء پیروی کروں گا لیکن جماعت کے اوپر ذمہ داری لگاتا ہوں کہ انہوں نے ان باتوں کو اپنے افسروں کو بھولنے نہیں دینا اور انہی باتوں کا تعلق پاکستان اور بنگلہ دیش سے بھی ہے۔پاکستان میں حالات سنگین ہورہے ہیں اور یہ خطرہ درپیش ہے کہ تیزی سے اور زیادہ سنگین ہو جائیں لیکن ایک بات میں آپ کو یاد دلا دیتا ہوں کہ حالات سنگین ہو بھی جائیں تو نتیجاً انشاء اللہ وہ جماعت کے حق میں ہوں گے۔جو بھی نتیجہ اللہ کے علم میں ہے وہ نکلے گا مگر اس بارے میں مجھے ادنی بھی شک نہیں کہ تبدیل ہوتے ہوئے حالات کا آخری نتیجہ جماعت احمدیہ کے حق میں ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کا آخری نتیجہ ملاں کے خلاف ہوگا اور میں بھاری اُمید رکھتا ہوں کہ مُلاں اپنی فتح کے تصور کے ساتھ اگلی صدی کا منہ نہیں دیکھے گا۔پس آپ سے اس دعا کی بھی درخواست ہے کہ پاکستان میں جو حالات تبدیل ہورہے ہیں جس طرح میں نے نائیجیریا کی بحث کی، سیرالیون کی بحث کی اب آخر پر میرا فرض ہے کہ پاکستان کے متعلق بھی چند امور آپ کے سامنے رکھ دوں۔بنگلہ دیش میں بھی اسی قسم کے حالات رونما ہورہے ہیں مگر بہت کم۔پاکستان میں بہت زیادہ سنگین اور خطرناک ہیں اور نظر آ رہا ہے، اللہ تعالیٰ کی انگلی اشارے کر رہی ہے کہ خدا تعالیٰ زبر دستی قوم کا رخ درستی کی طرف پھیر دے گا۔اگر یہ توقع پوری ہوگئی اور قوم نے جنگ سے پہلے پہلے اپنی اصلاح کرلی اور ان باتوں کی اصلاح کر لی جن کے نتیجے میں ملائیت کا فتنہ عروج پارہا ہے، ان چیزوں کا قلع قمع کر دیا جن کے نتیجے میں مظلوموں پر ظلم کئے جار ہے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ ہماری دعاؤں کو سنتے ہوئے اللہ تعالیٰ اس ملک کو ہر بحران سے نکال دے گا۔ناممکن ہے پھر کہ ہندوستان یا کوئی دنیا کی طاقت اس ملک کو غرقاب کر سکے۔پھر اس ملک نے بچنا ہی بچنا ہے اور خدا تعالیٰ کے دین کو بڑی تیزی سے دنیا میں پھیلانے کے لئے بچنا ہے۔تو آپ سے میری درخواست ہے کہ آپ اس دعا کو پیش نظر رکھیں اور جو پاکستان جانے والے لوگ ہیں ان میں سے بہت سے جاچکے ہیں اور بہت سے ایسے ہیں جو آج کے خطبہ کی خاطر ٹھہرے ہوئے تھے اور اسی وجہ سے آج دو پہر کو ہم نے جمعہ کے ساتھ عصر کو جمع کرنا ہے۔اگر چہ یہ دستور رہا ہے کہ جتنی جلدی بھی ہو ظہر وعصر کی نمازوں کو جمع کرنا بند کر دیا جائے عام نمازیں جمع نہیں ہور ہیں لیکن جمعہ کی وجہ سے مجھے امیر صاحب نے بتایا کہ بہت زیادہ دوست ٹھہرے ہوئے ہیں اس