خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 544 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 544

خطبات طاہر جلد 17 544 خطبہ جمعہ 7 اگست 1998ء مطمح نظر بنالیں، اپنا راہنما بنا لیں تو زندگی کی بہت بڑی سے بڑی مشکلات آسان ہوسکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم خطرات سے بچ سکتے ہیں۔اسی تعلق میں ایک واقعہ جو بہت دردناک واقعہ اس جلسہ پر ہوا ہے وہ بھی اسی وجہ سے ہوا ہے کہ ہم نے پہلی ایک غلطی کو نظر انداز کر دیا ہے۔گزشتہ ایک جلسہ میں مبشر باجوہ صاحب یہاں سے روانہ ہوئے اور بہت تھکے ہوئے تھے اور اس کے باوجود یہ خیال تھا کہ ہم پہنچ جائیں گے۔ان کا بیٹا ان کے ساتھ مدد کر رہا تھا لیکن دونوں بہت تھکے ہوئے تھے۔اچانک بیٹے کو نیند آئی اور نہایت خوفناک حادثہ ہوا۔وہ تو وہیں شہید ہو گئے تھے مگر ان کا بیٹا بھی لمبے عرصہ تک گومگو کی حالت میں رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فضل فرما یا آخر بچ گیا۔بعینہ اس سے ملتا جلتا واقعہ اس دفعہ ہو گیا ہے اور میں سر پکڑ کر بیٹھ گیا کہ انا اللہ ہم بار بار ہدایتیں دیں، کیوں بھلا دیتے ہیں لوگ؟ اس پر خیال آیا کہ ہماری سرخ کتاب مکمل نہیں ہے، نہ جرمنی میں مکمل ہے نہ یہاں مکمل ہے، آئندہ ہماری سرخ کتاب میں جو یہاں مکمل ہو اس میں یہ بات درج ہو کہ ہر گاڑی جو بیرون ملک سفر کرنے والی ہو اس کے اوپر ایک چھپی ہوئی چٹ آویزاں ہو جائے۔اس میں لکھا جائے کہ آپ پر لازم ہے کہ اگر نیند آئی ہو تو ٹھہر جائیں، تھکے ہوئے ہیں تو کہیں ٹھہر جائیں اور آرام کر لیں۔اگر کام پر دیر سے پہنچتے ہیں تو یہ ایک معمولی دنیاوی نقصان ہے جو آپ کو پہنچ سکتا ہے۔جا کر معافی مانگ لیں تو اکثر آپ کو معاف بھی کر دیں گے لیکن اس کی کوئی معافی نہیں جو یہ جرم آپ کریں گے کیونکہ ساری جماعت کو تکلیف ہوگی۔آپ کی غلطی سے آپ کا نقصان نہیں بلکہ ساری دُنیا کی جماعتوں کو تکلیف ہوتی ہے، ہم تو ایک جان ہو چکے ہیں ، اخوۃ بن گئے ہیں یہ خیال کہ جرمنی میں حادثہ ہورہا ہے اور باقی جگہ اس کی تکلیف نہ ہو، بالکل غلط خیال ہے۔جو تکلیف میں محسوس کرتا ہوں اس کو ایک طرف رکھیں، سب دنیا کے احمدی وہ تکلیف محسوس کرتے ہیں۔پس کیوں ہم بار بار قرآنی تعلیمات کے بعض حصوں کو نظر انداز کر کے تکلیفات میں مبتلا ہوں۔تو اس سرخ کتاب میں جو ہماری یہاں تیار ہو رہی ہے اس میں یہ بات درج کی جائے کہ آئندہ کوئی ایسی کار جو اندرون ملک جارہی ہو باہر کے لئے ، یا بیرون ملک جارہی ہوا ایسی نہیں ہوگی جس کے اوپر یہ تنبیہ درج نہ ہو۔اس کے شیشوں کے ساتھ لگا دی جائے گی۔اس میں ان پر لازم کیا جائے گا کہ بے شک آپ کو دنیاوی نقصان ہوا اگر تھکے ہوئے ہیں تو آپ نے ہر گز سفر نہیں کرنا اور اگر کہیں آرام