خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 537
خطبات طاہر جلد 17 537 خطبہ جمعہ 7 اگست 1998ء انتظامی امور میں اصلاح و بہتری کی غرض سے ایک سرخ کتاب رکھنے کی بابت تفصیلی تاکیدی ہدایت ( خطبه جمعه فرموده 07 اگست 1998ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں : ا تَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَ تَنْسَوْنَ اَنْفُسَكُمْ وَأَنْتُمْ تَتْلُونَ الْكِتَبَ أَفَلَا تَعْقِلُونَ وَ اسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ ۖ وَ إِنَّهَا لَكَبِيرَةُ إِلَّا عَلَى الخشعِينَ پھر فرمایا: (البقرة:46،45) جن آیات کی میں نے تلاوت کی ہے ان سے متعلق انشاء اللہ خطبہ کے آخر پر بات کروں گا کیونکہ اس سے پہلے بعض دیگر انتظامی امور ہیں جن کا ذکر ضروری ہے۔یہ عجیب توارد ہے کہ جو باتیں میں نے آپ کے سامنے پیش کرنے کے لئے رکھی تھیں انہی کے تعلق میں آج MTA میں ایک اچانک خرابی پیدا ہوئی اور اس خرابی کے نتیجے میں یہ خطبہ دس منٹ دیر سے شروع ہو رہا ہے اور یہی وہ بات تھی جو مجھے یاد دلوائی تھی اور اسی سے متعلق باقی سب باتیں ہوں گی۔بات یہ ہے کہ جلسہ کی ایک بڑی کامیابی تو سب نے اپنی آنکھوں سے دیکھی، اپنے دل سے محسوس کی اور بے انتہا اللہ کے فضل وارد ہوئے ہیں جن کا شمار ممکن نہیں۔ایک اور بڑی کامیابی ہے جو کسی کو دکھائی نہیں دی اور وہ کامیابی ہے بہت سی ایسی بھولی ہوئی باتیں جن کا نظام سلسلہ میں ہمیشہ