خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 521
خطبات طاہر جلد 17 521 خطبہ جمعہ 31 جولائی 1998ء سختی سے پیش آنا یا سختی کی تعلیم دینا اسلام کے منافی ہے اشاعت دین حضور سلیم اینم کی نصائح پر کار بند رہنے پر مبنی ہے (خطبہ جمعہ فرمودہ 31 جولائی 1998ء بمقام اسلام آباد ٹلفورڈ۔برطانیہ ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ تلاوت کی: وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَنُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَأْتِهِمْ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ اَحْسَنَ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ پھر فرمایا: (العنكبوت:8) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے اُن مومن بندوں سے جو ایمان لائے ، نیک عمل بجالائے یہ وعدہ فرمایا ہے کہ نُكَفِّرَنَّ عَنْهُمْ سَيَاتِهِمْ ہم ضرور ان سے ان کی برائیاں دُور کر دیں گے وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَحْسَنَ الَّذِى كَانُوا يَعْمَلُونَ اور اس سے بڑھ کر جزا یہ کہ انہیں اُن کے بہترین اعمال کا بدلہ دیں گے۔یعنی جو کم تر اعمال ہیں ان کو نظر انداز فرماتے ہوئے ان کو جو بھی بہترین اعمال بجالانے کی توفیق ملے گی۔ہم ان کو ان بہترین اعمال کا بدلہ دیں گے۔یہ عنوان ہے آج کے خطبہ کا اور اسی آیت کے تتبع میں جو میں نے آپ کے سامنے پڑھی ہے میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی یم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اقتباسات کے ذریعہ آپ کے سامنے کچھ نصائح کرنا چاہتا ہوں۔بخاری، كِتَابُ الجِهَادِ وَالسَّيَرِ، بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ التنازع وَالاخْتِلافِ في الحرب میں یہ روایت ہے :