خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 429
خطبات طاہر جلد 17 429 خطبہ جمعہ 26 جون 1998ء خدا کی راہ میں تقوی شعار خرچ کرنے والے چاہئیں محبت کے نتیجہ میں خرچ کرنے سے خرچ کا سلیقہ آئے گا (خطبہ جمعہ فرمودہ 26 جون 1998 ء بمقام بیت الرحمن واشنگٹن ۔ امریکہ ) تشہد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : الم ذلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ ) پھر فرمایا: (البقرة: 2 تا 4) سورة البقرة کی یہ پہلی آیات ہیں جن کی میں نے تلاوت کی ہے۔ اسی تعلق میں بعد میں آنے والی بعض آیات کی بھی تلاوت کروں گا تا کہ ان دو مضامین کو جو بظاہر الگ الگ ہیں اکٹھا باندھ دوں ۔ سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 10 اور 11 میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يُخْدِعُونَ اللهَ وَ الَّذِينَ آمَنُوا وَ مَا يَخْدَعُونَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وَمَا يَشْعُرُونَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ ۔ )1110:البقرة( الم - انا اللهُ أَعْلَمُ میں اللہ ہوں سب سے زیادہ جاننے والا - ذَلِكَ الْكِتَبُ لَا رَيْبَ فِيهِ یہ وہ کتاب ہے جس کے بارے میں قطعاً کوئی شک نہیں، نہ کسی شک کی گنجائش ہے۔ یہاں ذلِكَ الْكِتب سے قرآن کی عظمت کی طرف بھی اشارہ ہے اور ان پیشگوئیوں کی طرف بھی جن میں