خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 396
خطبات طاہر جلد 17 396 خطبہ جمعہ 12 جون 1998ء جماعت احمدیہ نے سب سے اول اور مؤثر قدم اٹھایا ہے اور جہاں بھی ملت کے مفادات کو نقصان پہنچا ہے وہاں جماعتی مشوروں کو نظر انداز کرنے کے نتیجے میں نقصان پہنچا ہے۔قیام پاکستان کی تاریخ آپ کے سامنے ہے۔بہت سے حوالے میں دے چکا ہوں اور اب میں سمجھتا ہوں کہ اس ایک گھنٹے کے اندر اُن کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وہ میرے خطبات چھپ چکے ہیں ، وہ مضامین شائع ہو چکے ہیں جن میں بکثرت ایسے حوالے ہیں کہ پاکستان کی تعمیر میں ہی سب سے اہم کردار جماعت احمدیہ نے ادا کیا ہے۔اگر جماعت احمدیہ کے کردار کو نکال لیا جائے تو یہ ملاں لوگ جو آج حکومت پر قابض ہوئے ہوئے ہیں انہوں نے تو پاکستان کو مٹانے کی ہر ممکن تدبیر کر دی تھی۔اب یہ تاریخ کا ایک مکروہ پہلو ہے کہ وہی لوگ جو پاکستان کو مٹانے میں پیش پیش تھے انہی میں سے ایک شخص جو عطاء اللہ شاہ بخاری کا مرید کہلاتا ہے، اول درجہ کا مرید ، وہ اس وقت ملک کا صدر بنا ہوا ہے۔تو جب قوم تاریخ کو ملیا میٹ کرنے پر تل جائے تو یہی نتیجہ نکلا کرتا ہے۔حد سے زیادہ مکروہ باتیں پاکستان میں ہو رہی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے زیادہ پلیدستان سے ہے۔جس کے متعلق عطاء اللہ شاہ بخاری ہی کا یہ قول تھا کہ پاکستان تو نہیں بن سکے گا پلیدستان بن جائے گا۔رپورٹ تحقیقاتی عدالت برائے تحقیقات فسادات پنجاب 1953 المعروف منیر انکوائری رپورٹ - صفحہ :398) اب وہ پلیدستان بنانے میں اس وقت سب سے بڑا کردار صدر صاحب ادا کر رہے ہیں۔تو بہت وفادار شاگرد ہیں جنہوں نے پاکستان کو پلیدستان بنانے کا جو ارادہ تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے لیکن وہ اکیلے نہیں ہیں ساری قوم کا مزاج بگڑا ہوا ہے۔اس قدر غلط کردار پاکستان کا ہے کہ آپ تو الگ رہے دنیا کے باقی دانشور بھی حیرت زدہ رہ جاتے ہیں کہ اسلامی ملک میں اس قسم کی بے حیائیاں ہو رہی ہیں۔ہر بے حیائی منظور ہے مولوی کو اور ہر بے حیائی کی سر پرستی کرتا ہے۔جھوٹ اس کی سرشت میں داخل ہے۔یہ سارا اسلام ہے صرف جماعت احمدیہ کا نام لینا ایک جرم عظیم ہے، یہ نام نہ لیا جائے تو سب کچھ اسلام اور جائز ہے۔اس مضمون کے تعلق میں میں بہت باتیں پہلے کھول چکا ہوں۔میں اشارہ صرف یہ باتیں عرض کر رہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ ہو یا کوئی بھی مسلمانوں کے مفاد کی بات ہو اس میں ہمیشہ اولین کردار جماعت احمدیہ نے ادا کیا ہے۔