خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 394
خطبات طاہر جلد 17 394 خطبہ جمعہ 5 جون 1998ء ایک دومنٹ میں اس عبارت کے ایک دو فقرے میں آپ کے سامنے رکھ دیتا ہوں جو آئینہ کمالات اسلام صفحہ 86 حاشیہ سے لی گئی ہے۔"جو شخص معرفت کا کچھ حصہ رکھتا ہے وہ جانتا ہے کہ ہر یک ذرہ خدا تعالیٰ کے ارادہ کے موافق کام کر رہا ہے اور ایک قطرہ پانی کا جو ہمارے اندر جاتا ہے وہ بھی بغیر اذنِ الہی کے کوئی تاثیر موافق یا مخالف ہمارے بدن پر ڈال نہیں سکتا۔“ آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحه : 86 حاشیہ) یہ گہرے طبابت کے راز ہیں اور تمام دنیا کے علم شفا سے تعلق رکھنے والے لوگ خواہ وہ کسی نظام شفا سے تعلق رکھتے ہوں اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتے۔پانی کا ایک قطرہ بھی جب تک وہ نہیں جانتے کہ اذنِ الہی ہے مگر یہ جانتے ہیں کہ جب تک جسم کی وہ خاص کیفیت نہ ہو جو اسے جذب کر کے اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہے ایک پانی کے ضرورت مند کو آپ ڈھیروں پانی بھی پلا دیں ایک قطرہ بھی اس کے کام نہیں آئے گا اب اذنِ الہی کو تو نہیں جانتے مگر یہ معمہ ضرور دیکھا ہوا ہے کہ بعض دفعہ جسم اس ایک قطرہ کو بھی قبول نہیں کرتا جو اس کے جسم میں سے گزر رہا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں یہ اذن الہی کا نتیجہ ہے۔ہم جب کہتے ہیں کہ ایک پتہ بھی نہیں ہلتا اس کے اذن کے بغیر یا ایک قطرہ بھی اس کے اذن کے بغیر فائدہ نہیں پہنچا سکتا تو واقعہ اللہ کا گلیۂ اختیار ہے۔اس کے تابع ہو گے تو تم بھی وہ قطرے بنو گے جو تمام دنیا کے صحت مند نظام میں جذب ہو سکتے ہوں۔اگر خدا تم میں جذب ہونے کی صلاحیت رکھے گا تو پھر تم جذب ہو سکو گے پھر دنیا کا کوئی جسم تمہارا دفاع کر ہی نہیں سکے گا۔یہ وہ مرکزی نکتہ ہے جو اس عبارت سے میں نے لیا ہے۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان سب باتوں کو سن کر ان کی باریکیوں کو سمجھے گی اور دنیا میں عظیم انقلاب کے قابل ہو جائے گی جس کو بر پا کرنے کے لئے اللہ نے اس جماعت کی بنا ڈالی ہے۔