خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 382 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 382

خطبات طاہر جلد 17 382 خطبہ جمعہ 5 جون 1998ء بھی محروم رہ جائے گا تو سارا نظام تباہ ہوسکتا ہے۔اب بعض لوگ ایسے فالج کا شکار ہو جاتے ہیں که صرف دماغ کام کر رہا ہے اور سارا دھڑ گلی مفلوج ہے تو کیا چیز ہے وہ۔صرف اس رابطہ کی کمی ہے جو خدا تعالیٰ نے قائم فرما یا لیکن مامور کو آمر حکم دے رہا ہے اور اس کو آواز ہی نہیں پہنچ رہی یا اس کی پرواہ نہیں کر رہا جس کے نتیجے میں گلیۂ تمام نظام مفلوج ہو کے رہ جاتا ہے۔ایک چھوٹے سے رابطہ کی کہیں کمی واقع ہوئی ہے۔یہی حال جماعت کا ہے۔اگر معتمد جس کو حکم دیا جاتا ہے آگے اس حکم کو جماعت کو نہ پہنچائے تو ساری جماعت مفلوج ہو جائے گی اور یہ خرابیاں میں نے بہت جگہ دیکھی ہیں۔کئی دفعہ سمجھانا پڑتا ہے کہ آپ سے جو کچھ کہا گیا ہے، امراء ہوں یا جو بھی ہوں وہ میرے لحاظ سے تو معتمد ہیں ، ان کو میں بارہا سمجھا تا ہوں کہ خدا کے واسطے جو کچھ کہا گیا ہے اس کو ضرور ان تک پہنچائیں جن کی خاطر کہا گیا ہے لیکن غفلت ہو جاتی ہے اور تفصیل سے ان سب تک یہ بات نہیں پہنچائی جاتی جن تک یہ بات پہنچائی جانی ضروری ہے اور نتیجتاً ایک فالج کا سا منظر دکھائی دیتا ہے جو نظام جسم یا نظام جسمانی کی مجھ سے مشابہت رکھتا ہے۔پس دیکھیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کتنی باریک اور کتنی لطیف ہے۔اگر اس کی تفاصیل میں میں ، جاؤں تو ایک گھنٹہ کا خطبہ بھی بہت چھوٹا ہو جائے گا، کئی گھنٹوں کے خطبے بھی چھوٹے ہوں گے۔جس حد تک میں نے اس مضمون کو سائنسی نقطہ نگاہ سے سمجھا ہے مجھے لمبا عرصہ درکار ہے کہ میں اس کی تمام تفاصیل جس حد تک مجھے علم ہے، ہر تفصیل کا تو مجھے علم ہی نہیں ہے ، جو تھوڑا سا مجھے علم ہے اس کو اگر باریکی سے سمجھانے کی کوشش کروں اور خاص طور پر یہ ذہن میں رہے کہ بہت سے ہمارے سنے والے ان پڑھ بھی ہیں بہت محدود علم رکھنے والے بھی ہیں تو اتنی زیادہ مجھے محنت بھی درکار ہو گی ان کو سمجھانے کے لئے ، اتنا زیادہ وقت بھی چاہئے ہو گا۔تو یہی وجہ ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں نے کوشش کی تھی کہ وقت تھوڑالوں میں تھوڑے وقت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صرف چند تحریرات پڑھ کر سناؤں کیونکہ ہر تحریر کا مضمون کھولا جائے تو بہت لمبا وقت درکار ہے۔66 بہر حال اب دیکھیں اس عبارت کی شان۔دس ہزار صحابہ کو پہلی کتابوں میں ملائکہ لکھا ہے۔“ رسول اللہ سلیم کے زمانہ میں جو دس ہزار قدوسی آپ کو عطا کئے گئے تھے ان کو پرانی کتابوں میں قدوسی بھی لکھا ہے یعنی وہ خدا کی طرف سے پاک شدہ تھے اور ملائکہ بھی لکھا ہوا ہے۔یہی حالت