خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 325
خطبات طاہر جلد 17 325 خطبہ جمعہ 15 مئی 1998ء اللہ تعالیٰ اپنے تازہ نشان دکھاتا رہتا ہے اس کے باوجود آپ کے قدم ڈگمگائیں تو بہت بڑی محرومی ہوگی (خطبہ جمعہ فرمودہ 15 مئی 1998ء بمقام باد کروئس ناخ ، جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ تلاوت کیں۔وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللَّهِ ۖ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ يَاَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا فِي السّلْمِ كَافَةً وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطَنِ إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ فَإِنْ زَلَلْتُمْ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْكُمُ البَيِّنتُ فَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ عَزِيزٌ۔پھر فرمایا: (البقرة:208تا210) یہ آیات جن کی آج میں نے اس جمعہ میں تلاوت کی ہے جمعہ کے پیش نظر بھی اور مجلس انصار اللہ کے اجتماع کے پیش نظر بھی ان آیات کا انتخاب کیا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور لوگوں میں سے کچھ ایسے ہیں مَنْ يَشْرِى نَفْسَهُ ابْتِغَاءَ مَرْضَاتِ اللهِ جو اپنی جان تک بیچ ڈالتے ہیں اللہ کی رضا کی نگاہوں کی خاطر۔وَ اللهُ رَسُوفُ بِالْعِبَادِ اور اللہ اپنے بندوں پر بڑی شفقت فرمانے والا ہے۔يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ادْخُلُوا في السّلْمِ كَافَةُ اے لوگو جو ایمان لائے ہوفر ما نبرداری کے دائرہ میں تمام تر داخل ہو جاؤ۔وَلَا تَتَّبِعُوا خُطُوتِ الشَّيْطن اور شیطان کے نقوش قدم کی پیروی نہ کرو۔إِنَّهُ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِينٌ یقینا وہ تمہارا کھلا کھلا دشمن ہے۔فَإِن زَلَلْتُم اس کے باوجود اگر تمہارے قدم