خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 19
خطبات طاہر جلد 17 19 خطبہ جمعہ 9 جنوری 1998ء جھوٹ کے خلاف جنگ ایک عظیم جہاد ہے مباہلہ کا بیان اور رمضان کے فضائل (خطبه جمعه فرموده 9 جنوری 1998ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت فرمائی: b وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِي وَلْيُؤْمِنُوا بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ پھر فرمایا: (البقرة:187) رمضان المبارک کے تعلق میں جو اس آیت کی میں تفسیر بیان کر رہا تھا اور احادیث نبوی صلی ا یہ تم کی روشنی میں رمضان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلا رہا تھا۔یہ وہی آیت ہے جس کی اب پھر میں نے تلاوت کی ہے اور اس آیت وَ إِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبُ کا تعلق ہمارے مباہلہ کے سال کے ساتھ بھی ہے اور آئندہ بھی یہ آیت جماعت احمدیہ کے حق میں ایک عظیم ستون کا کام دے گی جس کے سہارے جماعت احمد یہ ہر آفت سے بچے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ۔کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے قریب ہونے کا وعدہ ہے اور اپنے بندوں سے یہ توقع ہے فَلْيَسْتَجِيبُوائی کہ وہ میری باتوں کا بھی جواب ہاں میں دیں اور جو میں ان سے توقع رکھتا ہوں اس کو پورا کریں یہ دو مشروط وعدے ہیں۔پس اگر جماعت احمد یہ ہمیشہ اس بنیادی آیت کو اپنا اصول بنائے رکھے تو ناممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مدد ہم سے کبھی کسی پہلو سے بھی گریزاں ہو جائے وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔انشاء اللہ۔