خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 17
خطبات طاہر جلد 17 17 خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء پڑا ہوا ہوں دیکھیں کب یہ بیدار ہو کر ہر نیکی کے میدان میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے لیکن اتنا ضرور تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وقف جدید میں اس ضلع کو تیسری پوزیشن حاصل ہو گئی ہے۔فیصل آباد چوتھے نمبر پر ہے۔پانچویں پر گوجرانوالہ ہے اور شیخو پورہ کی باری چھٹے نمبر پر آتی ہے۔شیخو پورہ غالباً چوہدری انور حسین صاحب کو یاد کر رہا ہے۔ان کے بیٹے سن رہے ہوں گے تو یا درکھیں کہ اپنے بزرگ باپ کے مقام کو یا درکھیں اور جن جن نیکی کے میدانوں میں انہوں نے قدم آگے بڑھایا تھا آپ بھی آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔عمرکوٹ ساتویں نمبر پر ہے۔یہ چھوٹا سا سندھ کا ضلع ہے لیکن حیرت ہے کہ کیسے ساتویں نمبر پر آ گیا مگر آ گیا ہے۔گجرات آٹھویں نمبر پر ہے اور گجرات کا آٹھویں نمبر پر ہونا بھی غالباً اس وجہ سے ہے کہ وہ سب دُنیا میں پھیلا ہوا ہے اور وہ اپنے پیچھے رہنے والوں کا خیال رکھتے ہیں۔سارے گجراتی دُنیا بھر سے اپنے خاندانوں کی مالی مدد کرتے ہیں اور اللہ کے فضل سے ان کو پھر یہ خدمت دین کے سلسلہ میں استعمال کرنے کی توفیق ملتی ہے۔کوئٹہ نویں نمبر پر ہے اور سرگودھا دسویں نمبر اور اس کے ساتھ ہی جمعہ کا وقت ختم ہوتا ہے۔