خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 265 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 265

خطبات طاہر جلد 17 265 خطبہ جمعہ 17 اپریل 1998ء ان باتوں کی وجہ سے غصہ آتا ہے تو سوچو کس پر غصہ آرہا ہے جو پہلے یہ باتیں کیا کرتا تھا جس کی باتیں ہی آگے دوہرائی جارہی ہیں۔تم مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو حضرت محمد رسول اللہ صلی ای تم سے جدا کر ہی نہیں سکتے۔جتنا انتقام کی کوشش کرو گے اتنا ہی رسول اللہ لی لا یتیم کی تعلیمات سے انتقام لینے کی کوشش کرو گے۔اتنا واضح کھلا ہوا مضمون ہے یہ جاہل سمجھتے نہیں، دیکھتے نہیں، سنتے ہیں تو ان سنا کر دیتے ہیں۔وَمَا اُنْزِلَ مِنْ قَبْلُ وَ اَنْ اَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَن اس نے ان کی ساری قلعی کھول دی۔فرمایا تم جو انکار کرنے والے ہو ، جو ہم سے غصہ کر رہے ہو کہ پہلی باتیں کیوں مان رہے ہیں تمہیں اپنی یہ شکل نظر نہیں آرہی کہ تم فاسق لوگ ہو۔حضرت محمد رسول اللہ صلی ا یتیم کی جو تعلیمات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی جماعت میں جاری کرنا چاہتے ہیں وہ تمہاری سوسائٹی سے اس طرح اٹھ گئی ہیں جس طرح پرندہ گھونسلے کو چھوڑ دیتا ہے۔سارا ملک فسق و فجور میں مبتلا ہے۔جتنے بڑے علماء، اتنے بڑے فاسق فاجر ، جھوٹ بولنے والے، گند اچھالنے والے، بغیر جھوٹ کے ان کا گزارہ نہیں ہے۔بچہ کا ماں کے دودھ کے بغیر تو گزارہ ہو جاتا ہے کیونکہ وہ مصنوعی دودھ پی لیتا ہے مگر یہ بد بخت، بدنصیب لوگ ایسے ہیں کہ ان کا جھوٹ کے بغیر گزارہ ہی نہیں ہے۔سارے پاکستان کے علماء کے بیانات دیکھ لیں جھوٹ کے بغیر گزارہ نہیں ہے۔کبھی کچھ کہتے ہیں ،کبھی کچھ کہتے ہیں کبھی کسی کی طرف دوڑے پھرتے ہیں نواز شریف کو چھوڑا بے نظیر کی طرف دوڑ پڑے، بے نظیر سے دوڑے تو نواز شریف کے قدموں میں گر گئے۔ان کو دنیا کا سہارا اور جھوٹ کا سہارا ہے۔یہ صورت حال خدا تعالیٰ نے کس طرح کھول دی۔اَنَّ اَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ تم دیکھتے نہیں انتقام لے رہے ہو ایسی جماعت سے جو محمد رسول اللی ایم کی باتوں پر عمل کر رہی ہے اور کوشش کر رہے ہو اُن کو ان باتوں سے ہٹانے کی اور اس بات کا ثبوت کہ تم محمد رسول اللہ صلی ہیم کی طرف منسوب ہو ہی نہیں سکتے یہ ہے کہ تمہارا عمل گندہ ہے، تم فاسق لوگ ہو۔کیا رسول اللہ صلی یہ تم کی طرف منسوب ہونے والوں کی یہ تعریف قرآن کریم نے فرمائی ہے؟ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ مَعَةَ (الفتح: 30) یہ تو پڑھ کے دیکھو۔آنحضرت صلیم کے ساتھ کون مرد ہیں جن کو خدا نے تعریف کے ساتھ یاد کیا ہے تمہاری شکلوں پر یہ آیت پوری اترتی ہے؟ إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ خود کبھی دل میں ڈوب کر غور کر کے دیکھو کہ رسول اللہ صلی ایلم کے زمانہ میں تمہاری صورتیں ہوتیں تو کیا ہوتیں ،