خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 259
خطبات طاہر جلد 17 259 خطبہ جمعہ 17 اپریل 1998ء وہ اگر دنیا وی بلائے ناگہانی بھی ہوگی تو اس تعلق سے خدا اُس کو بچاتا ہے۔پس بسا اوقات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ یہی معاملہ ہوا کہ بلائے ناگہانی خدا کی طرف سے معین طور پر نازل نہیں ہوئی تھی ایک عام بلائے ناگہانی تھی مگر اگر پڑ جاتی تو دنیا یہی نتیجہ نکالتی کہ دیکھو یہ خدا سے دور تھا اس لئے اللہ نے اُس کو پکڑ لیا۔ان واقعات کی بے شمار مثالیں ہیں اگر آپ غور کریں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے جو لطیف خطابات ہیں یا تحریرات ہیں ان پر گہرا غور کئے بغیر ان کی سمجھ نہیں آسکتی اس لئے مجبوری ہے کہ میں آپ کو ایک ایک لفظ بتا کر ، دکھا کر سمجھا نا چاہ رہا ہوں کیونکہ میرے پاس اس کے سوا کوئی فریضہ نہیں کہ وقت کے امام کی زبان کو آپ پر آسان کر دوں اور جو مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں وہ آپ پر خوب اچھی طرح کھول دوں۔یہ سب باتیں بیان کرنے کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک پیش گوئی فرماتے ہیں اور اس پیش گوئی کے ذکر میں وہ حسد کا معاملہ آئے گا جس کی طرف میں نے اشارہ کیا تھا۔فرماتے ہیں: میں بڑے دعوے اور استقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور خدائے تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری ہی فتح ہے۔اور جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں۔“ ”جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا ( کو ) اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں۔“ دور بین نظر سے یہ مراد ہے کہ مستقبل میں یہ ہو کے رہنا ہے اور جن لوگوں کے پاس دور بین نہ ہو ان کو نزدیک کی چیزیں تو دکھائی دیتی ہیں دور کی چیزیں دکھائی نہیں دیتیں۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں کہ میں ساری دنیا کو اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں تو دشمن کا حق تھا کہ وہ کہتا کہ یونہی تعلی ہے کہاں دیکھتے ہیں ہم۔ساری دنیا مخالف ہوئی ،شور پڑا، گالیاں دی جارہی ہیں اور ابھی یہ دعوئی ہے کہ سب دنیا کو میں سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں لیکن کتنا پیارا کلام ہے اتنی بار یک نظر سے جو خورد بینی نظر ہے دور بین اٹھا دی ہے اور فرمایا میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں اور جب میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تو تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں یہ ہو کر رہنا ہے کوئی دنیا کا انسان یا قوم اس تقدیر کو بدل نہیں سکتی۔کیوں ایسا ہوگا: