خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 13
خطبات طاہر جلد 17 13 خطبہ جمعہ 2 جنوری 1998ء کے مطابق وقف جدید کے چندے کو بڑھانا یہ کام ہوگا اور یہ کام الگ چلے تو امید ہے اگلے سال انشاء اللہ اس کے بڑے دلچسپ نتائج آپ کے سامنے آئیں گے۔رپورٹوں کے مطابق جو اس وقت وقف جدید کی صورت ہے 1997ء کے اختتام تک خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے 10لاکھ 82 ہزار 398 پاؤنڈ وصولی ہوئی ہے۔روپے میں میں نے اس لئے بات نہیں کی کہ روپے میں یہ تعداد بہت بڑھ جائے گی لیکن یہ وہ کرنسی ہے جو سال ہا سال سے مستحکم ہے اور کوئی یہ اعتراض نہیں کر سکتا کہ پاکستانی روپے کی قیمت گرگئی ہے آپ یونہی اضافہ کی باتیں کر رہے ہیں۔کئی ایسے اعداد و شمار پر نظر رکھنے والے بھی ہیں جن کی نظر ہمیشہ اعتراض کی خاطر ہوتی ہے اور ہر خوشی کی بات سن کر اسے بدی کی طرف مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس لئے 10 لاکھ 82 ہزار پاؤنڈ کی باتیں کر رہا ہوں اور اگر چہ دُنیا کی سب کرنسیوں کے مطابق اس میں بھی کچھ کمی کے پہلو آئے ہیں لیکن نسبتاً بہت کم۔اب میں آپ سے عرض کرتا ہوں کہ 1982ء میں جب اللہ تعالیٰ نے مجھے منصب خلافت پر نافذ فرمایا اس وقت دنیا کے سارے چندوں کو ملا کر ، پاکستان اور دُنیا بھر کی جماعتوں کے پورے چندوں کو ملا کر ، اگر یہ انہیں روپے میں لکھا ہوا ہے تو وہ نہیں مجھے چاہئے۔انہوں نے اس وقت کے چندے کا حساب رکھ کر اسے روپے میں ہی بیان کیا ہے، یہ مجموعی قربانی کا کل 5 کروڑ 45لاکھ بنتا تھا۔جب وقف جدید بیرون کا اجراء ہوا اس وقت پہلے سال وقف جدید بیرون کی کل وصولی 11 لاکھ 46 ہزار روپے تھی۔اب باوجود میرے زور دینے کے کہ پاؤنڈ میں ہونی چاہئے یہ مبارک ظفر صاحب کو شوق ہے زیادہ دکھانے کا اس لئے وہ ضرور روپے میں باتیں کر دیتے ہیں۔جب داؤ لگے روپے میں تبدیل کر دیتے ہیں۔بہر حال اب ہمیں یہی رپورٹ سنی ہوگی جو میرے سامنے ہے۔وہ یہ موازنہ دکھانا چاہتے ہیں کہ 1985ء میں وقف جدید بیرون کا جب اجرا ہوا تو اس وقت پہلے سال وقف جدید بیرون کی کل وصولی 11 لاکھ 46 ہزار روپے تھی۔آج خدا تعالیٰ کے فضل سے وقف جدید بیرون کا چندہ 5 کروڑ 83 لاکھ روپے ہو چکا ہے یعنی 11 لاکھ کو آپ جو بھی سمجھیں اور 5 کروڑ میں سے جتنی چاہیں کم کر دیں۔پھر بھی اتنا نمایاں اضافہ ہے کہ روپے کی گرتی ہوئی قیمت کو پیش نظر رکھ کے بھی اس کی کوئی تو جیہہ، دُنیا میں کوئی مثال نہیں پیش کر سکتا کہ اضافہ نہیں ہوا کیونکہ روپے کی قیمت گر گئی۔جتنی چاہو گرالومگر 11 لاکھ کے مقابل پر 5 کروڑ 83 لاکھ کی تعداد کو تم کسی طرح نظر انداز نہیں کر سکتے۔