خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 217 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 217

خطبات طاہر جلد 17 217 خطبہ جمعہ 27 مارچ1998ء کرتے ہوئے ان کو احساس کرنا چاہئے کہ یہ محض وقت کی مجبوری تھی جس کا صرف جمعہ سے تعلق تھا۔روز مرہ ظہر کی نماز کو عصر سے نہیں جمع کیا جاتا لیکن بعض ناواقف لوگ، بعض بچے ، بعض جن کو مزہ بہت آتا ہے جمع میں ، وہ کہیں غلط استنباط نہ کر بیٹھیں اس لئے آج کے بعد جتنے بھی جمعے ہوں گے Summer Time میں ، یعنی گرمیوں کے وقت میں ، وہ انشاء اللہ اپنے وقت پر پڑھے جائیں گے اور عصر کی نماز اپنے وقت پر پڑھی جائے گی۔اس بات سے متنبہ رہیں۔