خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 204 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 204

خطبات طاہر جلد 17 204 خطبہ جمعہ 27 مارچ1998ء گھر جلائے جاتے ہیں اور محض اس لئے کہ ان لوگوں نے اللہ اور محمد مصطفی صل للہ یہ تم کا پیغام قبول کر لیا ہے۔اس بنا پر نہیں جلائے جاتے جس بنا پر روز سینکڑوں، ہزاروں بلکہ اب تو شاید لاکھوں گھر پاکستان میں جل رہے ہونگے۔اب تو ان کا شمار ہی کوئی نہیں رہا مگر ان میں ایک بھی گھر اس بنا پر نہیں جلایا گیا کہ اس کے باشندوں نے آنحضرت صلیہ ستم اور اللہ تعالیٰ کی محبت میں اپنا سر جھکا دیا تھا اور وہی کچھ کرنے لگے تھے جو ان کی سنت کی تعلیم تھی۔اس بنا پر گھر نہیں جلائے جا رہے۔اس بنا پر اگر گھر جلائے جار ہے ہیں تو صرف احمدیوں کے جلائے جا رہے ہیں اور کوئی بھی وجہ نہیں سوائے اس کے کہ انہوں نے اللہ اور رسول کے پیغام کو قبول کر لیا اور اس امام کو تسلیم کر لیا ہے جو آنحضرت صلی ا یہ تم کی پیشگوئیوں کے مطابق ظاہر ہوا تھا۔یہ ہے سارا جھگڑا اور اتنے مشکل حالات میں آپ کو سب نو مبائعین کو بھی اکٹھے باندھے رکھنا ہے اور احمدیوں کو بھی اکٹھے باندھے رکھنا ہے۔ایک ایسا دور آیا تھا جب احمد یوں میں انتشار شروع ہو چکا تھا یعنی میری عدم موجودگی میں ایک ایسا وقت آیا تھا اور یہ انتشار بالا رادہ ملا کی طرف سے اس طرح پھیلایا جارہا تھا کہ جماعت احمدیہ کی اصل تعلیم ان تک پہنچانے کے سارے رستے بند کر چکے تھے اور جماعت احمدیہ کے خلاف ہر بات ان تک پہنچانے میں وہ آزاد تھے اور اس سلسلہ میں ان کا ریڈیو اور ان کی ٹیلی ویژن بھی محمد ومددگار تھی۔یہ وہ دور تھا جو میرے لئے سب دوروں سے زیادہ سخت تھا کیونکہ کوئی رستہ نہیں نکل رہا تھا کہ کس طرح یہ احمدیوں کو ہم سمجھا ئیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور آپ کی تعلیم کے خلاف یہ بالکل جھوٹا پروپیگنڈا ہے، اس میں ایک ذرہ بھی سچائی نہیں جو اس وقت کثرت سے خصوصاً دیہاتی جماعتوں میں کیا جارہا تھا اور اس کے جواب میں ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے تھے۔کبھی کوئی مربی پہنچے بھی تو دیر کے بعد ایک مربی کا پہنچنا جبکہ اس کے جانے سے پہلے ہی بہت سے دل میلے ہو چکے ہوتے تھے ان لوگوں کو مربی کی بات سننے سے بھی محروم کر دیتا تھا۔یہ ایک بہت ہی بھیانک دور آیا ہے ہماری تاریخ میں جس کا علاج ہمارے بس میں نہیں تھا۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل واحسان ہے کہ MTA کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے اس کا جواب دیا اور گھر گھر ہماری آواز پہنچنے لگی اور دشمنوں تک بھی یہ آواز پہنچنے لگی اور شدید مخالفین تک بھی یہ آواز پہنچنے لگی اور اندر اندر ایک انقلاب کے رونما ہونے کی داغ بیل ڈال دی گئی۔یہ بھی اس بات کا قطعی ثبوت ہے کہ حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی ا یہ تم کی