خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 203 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 203

خطبات طاہر جلد 17 203 خطبہ جمعہ 27 مارچ1998ء ہمیں اکٹھا کر سکتے۔پس حضور اکرم سایتم کے سپر دوہ کام کیا گیا جو آپ ملی تم اپنی شخصی صلاحیتوں پر انحصار کرتے ہوئے ادا نہیں کر سکتے تھے لیکن وہ صلاحیتیں جب اللہ تعالیٰ سے تعلق جوڑ لیں تو پھر سب کچھ ادا کر سکتے تھے، ہر فریضہ ادا کر سکتے تھے۔پس اس آیت کریمہ کالا زما یہ مطلب نکلتا ہے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی سلی یا ایم کی صلاحیتیں جب خدا کی طاقتوں سے بجھ گئیں اس وقت آپ سی ایم کے دل کی تمام دعا ئیں آئندہ کے لئے مقبول ہوئیں اور وہ عظیم الشان فریضہ جو سب دُنیا کو باندھ دینے کا تھا وہ ان دعاؤں سے ، ان محبت بھری دعاؤں کے نتیجہ میں بالآخر پورا ہوا اور پورا ہوگا۔پس ہم سب کے لئے اس میں کتنا گہر اسبق ہے۔ہم نے بھی اپنے اپنے دائرہ میں لوگوں کے دل باندھنے ہیں اور یہ دائرے پھیلتے پھیلتے اب ایک سو ساٹھ ممالک سے بھی اوپر جاچکے ہیں۔یہاں بیٹھے ان سب کو ایک لڑی میں پرونا میرے جیسے عاجز انسان کے لئے تو یقیناً ناممکن ہے مگر حضرت اقدس محمد مصطفی سلی یا یہ تم کی پیروی کرتے ہوئے اور دو باتوں پر انحصار کرتے ہوئے ایک یہ کہ آنحضرت صلیہ کی یلم کی دعائیں ہماری ممد ہیں اور ان دعاؤں کی ہواؤں کے رخ پر اگر ہم چلیں گے تو ضرور کامیاب ہونگے۔دوسرے ذاتی طور پر ہم میں سے ہر ایک جو کسی ایک دائرہ کا نگران ہے، اسے اکٹھا کرنا چاہتا ہے اس پر فرض ہے کہ وہ اس کے لئے دعائیں کرے اور محبت کے ساتھ دعا ئیں کرے کیونکہ رسول اللہ صلی ا یہ تم کی دعا ئیں محبت سے عاری نہیں تھیں۔لنت کے لفظ میں یہ محبت کا مضمون داخل ہے اور رحمت کے لفظ نے اسے اور بھی اُجا گر کر دیا۔پس مجلس شوری پاکستان کو خصوصاً موجودہ حالات میں اس نکتہ کو یاد رکھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ مخالف ہوا ئیں بھی چل رہی ہیں، ایسی مخالف ہوائیں چل رہی ہیں جو اس مضمون کے بالکل برعکس نتیجہ پیدا کرنا چاہتی ہیں۔جہاں جہاں بھی جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے نمایاں کامیابیاں نصیب ہوئی ہیں اور پاکستان کے باشندوں نے آنکھیں کھول کر شرح صدر کے ساتھ احمدیت کو قبول کیا ہے کہ انہیں کامل یقین ہے کہ یہ احمدیت وہی مذہب ہے جو آنحضرت صلی اسلام کے ہاتھ سے جاری ہوا اور سر مو بھی اس میں فرق نہیں۔جب تک یہ یقین نہ ہوتا ناممکن تھا کہ پاکستان میں احمدیت پھیلتی کیونکہ احمدیت کے پھیلنے کے نتیجہ میں بہت سی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، قدم قدم پر قربانیاں ہیں۔واقعہ گھر جلائے جاتے ہیں ، فرضی طور پر نہیں واقعۂ