خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 147
خطبات طاہر جلد 17 147 خطبہ جمعہ 6 مارچ1998ء معرفت کی باتیں نفسانی جوشوں کے تابع ممکن نہیں حضرت مسیح موعود کے ارشادات کی روشنی میں جماعت کو نصائح (خطبه جمعه فرموده 6 مارچ 1998ء بمقام بيت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی: هذا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِقَوْمٍ يُوقِنُونَ۔أَمْ حَسِبَ الَّذِينَ اجْتَرَحُوا السَّيَاتِ أَنْ نَجْعَلَهُمْ كَالَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصّلِحَتِ سَوَاءَ محيَاهُم وَ مَمَاتُهُمْ سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ وَ خَلَقَ اللَّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَلِتُجْزَى كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ وَهُمْ لا يُظْلَمُونَ ) پھر فرمایا: ط (الجاثية: 21 تا 23) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا جو اقتباس میں نے شروع کیا تھا اس کا ایک حصہ باقی تھا اور کچھ اور اقتباسات ہیں جو اس کے بعد میں آپ کو سناؤں گا۔ان مضامین سے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ میں میں آپ کے سامنے بیان کر رہا ہوں ان آیات کا ایک بہت گہرا تعلق ہے۔پہلے اس پہلی آیت میں تو یہ بیان ہوا ہے کہ هُذَا بَصَابِرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى ورَحْمَةٌ که یه قرآن اور یہ قرآن کی باتیں بصابِرُ لِلنا میں لوگوں کے لئے بصیر تیں ہیں یعنی ان باتوں کو اگر وہ تقویٰ سے دیکھیں تو جس پہلو سے بھی دیکھیں گے ان کونئی روشنی نصیب ہوگی۔وَ ھدی