خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 118 of 970

خطبات طاہر (جلد 17۔ 1998ء) — Page 118

خطبات طاہر جلد 17 118 خطبہ جمعہ 20 فروری1998ء ” جماعت میں اگر ایک آدمی گندہ ہوتا ہے، تو وہ سب کو گندہ کر دیتا ہے۔“ یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ہم نے بارہا دیکھا ہے۔اچھے بھلے لوگوں میں، نیک جماعت کے اندراگر کوئی گندی مچھلی مل جائے تو جیسے کہ وہ سارے تالاب کو گندہ کر دیتی ہے ان لوگوں میں آہستہ آہستہ گندگی پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہے۔جب تک وہ اس کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے ہیں اس کو اپنی مجالس میں شریک کرتے ہیں اس وقت تک وہ لازماً گندے ہوتے چلے جاتے ہیں۔اس کا گہرا فلسفہ یہ ہے کہ ایسا شخص جوگند بکتا ہے یا گندی زندگی گزار رہا ہے کوئی شخص جو اللہ کی عظمت اپنے دل میں رکھتا ہو اس کے قریب ہی نہیں جائے گا، کبھی اس کو اپنی مجالس میں نہیں بیٹھنے دے گا، کبھی اپنی مجالس میں اس کی دعوت نہیں کرے گا ، کبھی دعوتوں میں شریک ہوگا تو اس کے قریب نہیں پھٹکے گا۔کوشش کرے گا کہ اچھے لوگوں کے ساتھ ایک طرف ہو جائے اور اس کے باوجود اس میں تکبر نہیں ہوتا، اس میں احتیاط ہوتی ہے۔اب کوئی شخص کہے کہ سانپ کو بل میں گھتے ہوئے دیکھا اور دور بھاگ گئے۔بڑے متکبر ہو جو اس طرح سانپ بے چارہ سے سلوک کر رہے ہو۔احمق ہے جو اس ہلاکت سے بچنے کو تکبر سمجھتا ہے۔ہلاکت سے بچنے کے انتظام کرنے کو تکبر نہیں کہا جاتا۔یہ وہ احتیاطیں ہیں جو لازم ہیں۔یہ وہ احتیاطیں ہیں جن کا قرآن کریم میں واضح ذکر موجود ہے کہ جب کوئی مجلس بیہودہ سرائی کر رہی ہو اور خدا اور خدا والوں کے متعلق تحقیر کے کلمات استعمال کر رہی ہو، اگر تم سچے ایمان والے ہو تو لازم ہے کہ فوراً اُٹھ کر اس مجلس سے الگ ہو جاؤ، اس کو تکبر نہیں کہا جاتا لیکن اگر وہ لوگ صاف ستھری باتیں کریں تو مستقلاً ان سے الگ نہیں ہونا۔جب وہ اچھی باتیں کر رہے ہوں تو ان کی باتوں کو دیکھو پھر بے شک ان سے تعلق رکھو لیکن اگر دوبارہ پھر وہ ایسا عمل کریں تو پھر اپنے آپ کو ہلاکت سے بچانے کے لئے تمہارا فرض ہے کہ ان سے قطع تعلقی کرلو۔یہ قرآنی مضمون ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام یہاں بیان فرمارہے ہیں۔کسی کو حقارت سے مت دیکھو اس کے باوجود جو گندے لوگ ہیں ان سے کنارہ کشی کرو کیونکہ وہ تمہیں بھی اور تمہاری سوسائٹی کو گندہ کر دیں گے۔بہت سے ایسے خاندانوں کی مثالیں ساری دُنیا میں ملتی ہیں کہ ایک لڑکے یا لڑکی نے نظام جماعت کی بے حرمتی کی ہے اور گندی مجلس والے لوگ ہیں اور مائیں یا باپ ان کو بلا کر پیار سے اپنے گھر میں جگہ دیتے ہیں۔وہ اپنی باقی اولاد پر سخت ظلم کرنے