خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 903
خطبات طاہر جلد 16 903 خطبہ جمعہ 12 دسمبر 1997ء اللہ کی نصرت ہمارے ساتھ ہے اور وہ ہمارے دل کی آہوں کو سنتا ہے ( خطبه جمعه فرمودہ 12 دسمبر 1997ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشهد و تعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلَى أَنْ يَبْعَثَ عَلَيْكُمْ عَذَابًا مِنْ فَوْقِكُمْ اَوْ مِنْ تَحْتِ اَرْجُلِكُمْ أَوْ يَلْبِسَكُمْ شِيَعًا وَ يُذِيقَ بَعْضَكُمُ بَأسَ بَعْضٍ أَنْظُرْ كَيْفَ نُصَرِّفُ الْآيَتِ لَعَلَّهُمْ يَفْقَهُونَ وَكَذَبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقِّ قُلْ تَسْتُ عَلَيْكُمْ بِوَكِيْلٍ لِكُلِّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ (الانعام: 6866) پھر فرمایا: ان آیات کا ترجمہ یہ ہے ، تو ان سے کہہ دے کہ وہ یعنی اللہ تعالیٰ اس بات پر قادر ہے کہ تمہارے اوپر سے بھی عذاب نازل کرے اور تمہارے پاؤں کے نیچے سے بھی یا تمہیں ایک دوسرے کے خلاف آپس میں مختلف گروہوں کی صورت میں لڑا دے اور تم میں سے بعض کی طرف سے بعض کو تکلیف پہنچائے۔دیکھ ! ہم دلیلوں کو کس طرح بار بار بیان کرتے ہیں تا کہ وہ سمجھیں اور تیری قوم نے اس امریعنی پیغام محمد رسول اللہ ﷺ کو جھوٹا قرار دیا ہے حالانکہ وہ سچا ہے۔تو ان سے کہہ دے کہ میں تمہارا ذمہ دار نہیں۔ہر ایک پیشگوئی کی ایک حد مقرر ہوتی ہے اور تم جلد ہی حقیقت کو جان لو گے۔