خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 847 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 847

خطبات طاہر جلد 16 صلى الله 847 خطبہ جمعہ 14 نومبر 1997ء دوہری ہو جائے جو عام دنیا کے انسان کو اکیلی لذت کے طور پر محسوس ہوتی ہے۔یہی نکتہ ہے جسے آنحضرت ﷺ نے بیوی کو لقمہ دینے کی مثال کے طور پر بیان فرمایا ہے جسے میں بارہا آپ کے سامنے پیش کر چکا ہوں۔آپ نے فرمایا اگر کوئی خدا کی خاطر بیوی کے منہ میں لقمہ بھی ڈالے تو یہ اس کی عبادت ہے۔نماز میں سے اس وقت بھی باہر نہیں نکلتے اور وہ لذت اپنی جگہ قائم رہتی ہے۔ہر شخص جسے اپنی بیوی سے پیار ہو گا اگر محبت کے اظہار کے طور پر اس کے منہ میں لقمہ ڈالے گا اسے مزہ تو ضرور آئے گا لیکن اگر یہ دیکھ رہا ہو، یہ جانتا ہو کہ اس وقت میرا محبوب اعلی حقیقی محبوب بھی مجھ پر پیار کی نظر ڈال رہا ہے تو دنیا والے کی لذت کے مقابل پر یہ لذت اندازہ کرو کہ کتنی بڑھ جائے گی۔پس اپنی نمازوں کو سنواریں، جہاں تک ممکن ہے سنواریں۔اس مضمون کو ہلکا نہ سمجھیں۔اس میں بہت سی مشکل را ہیں آئیں گی مگر خدا تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور دعائیں کرتے ہوئے آگے بڑھیں۔باقی مضمون میں انشاء اللہ آئندہ بیان کروں گا۔انشاء اللہ تعالیٰ