خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 828 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 828

خطبات طاہر جلد 16 828 خطبہ جمعہ 7 نومبر 1997ء یہ اسلام کا خدا ہے، یہ اسلام کی نمازیں ہیں ، یہ اسلام کی نمازوں کے دائمی پیغامات ہیں جو اگر کسی انسان کے ذہن پر اپنی جگہ بنائیں، اس کا ذہن شعوری طور پر ان پیغامات کو قبول کرے اور خود اپنی سطح پر ان کے لئے جگہ بنائے اور نقش کا وہ حسن پیدا ہو جو ایک اعلیٰ درجے کا نقاش پیدا کرتا ہے تو پھر وہ ذہن اس حسن کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔وہ نقوش دائمی اس کا حصہ بن جائیں گے پھر نماز سے آپ کی علیحد گی ممکن ہی نہیں رہتی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے چند اور اقتباسات ہیں جو میں پھر انشاء اللہ آئندہ آپ کے سامنے پیش کروں گا لیکن اس وقت ایک اور پیش کرنے کا کچھ وقت ہے۔کسی نے سوال کیا بہترین وظیفہ کیا ہے؟ جواب : نماز سے بڑھ کر اور کوئی وظیفہ نہیں ہے کیونکہ اس میں حمد الہی ہے، استغفار ہے اور درود شریف ،تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے“ اور اد کا لفظ غالبا عام اردو دانوں کے لئے سمجھنا مشکل ہو گا۔ورد کرنا جس کو کہتے ہیں نا۔ذکر کا ورد کرنا۔اس کی جمع اور اد ہے۔تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: تمام وظائف اور اور اد کا مجموعہ یہی نماز ہے اور اس سے ہر قسم کے غم و ہم دور ہوتے ہیں اور مشکلات حل ہوتی ہیں۔آنحضرت ﷺ کو اگر ذرا بھی غم پہنچتا تو آپ نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے اور اسی لئے فرمایا ہے الا بِذِكْرِ اللهِ تَطْمَيِنُ القُلُوبُ (الرعد: 29) سنو! خبردار! یہ ذکر الہی ہے جس کی وجہ سے دل اطمینان پاتے ہیں۔“ مگر مثال اس ذکر کرنے والے کی دی ہے جس کا دل واقعہ اطمینان پاتا تھا لیکن اگر آپ ان وجوہات کو نہ سمجھیں اس دل کی کیفیات پر غور نہ کریں جونماز کے لئے کھڑا ہوتا اور اطمینان پا جاتا تھا تو آپ اس حقیقت کو سمجھ نہیں سکتے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ پیغام آپ کے سر کے اوپر سے گزر جائے گا۔آپ کو سمجھ ہی نہیں آئے گی کہ کیسے ذکر سے دل مطمئن ہوتا ہے۔اطمینان و سکینت قلب کے لئے نماز سے بڑھ کر اور کوئی ذریعہ نہیں۔لوگوں نے قسم قسم کے درد اور وظیفے اپنی طرف سے بنا کر لوگوں کو گمراہی