خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 818
خطبات طاہر جلد 16 818 خطبہ جمعہ 7 نومبر 1997ء اس کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔اول تو تمہارے فائدے محدود ہوں گے اور دوسرے جنتنا فائدہ بھی اٹھاؤ گے اس کے باقی رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔اس پر کیا بے اختیار انسانی روح سے آواز اٹھتی ہے کہ نہیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ۔اے وہ ذات جو ان تمام صفات کی حامل ہے ہم اپنی خاطر ، نہ کہ تیری خاطر تیری عبادت پہ مجبور ہو گئے ہیں اور اس بات پر مجبور ہو گئے ہیں کہ تیرے سوا کسی اور کی عبادت نہ کریں۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ لیکن یہ کام بڑا مشکل ہے۔یہ وعدہ کرتے ہی انسان سمجھتا ہے کہ عبادت کا دعوی کرنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔عبادت اپنے فائدے کے لئے کی جاتی ہے۔اس میں تو کوئی شک نہیں لیکن دنیا کے معبودوں کو انسان دھوکہ دے سکتا ہے کہ ہمیں تم سے تعلق ہے لیکن رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کو الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ، مُلِكِ يَوْمِ الدِّینِ کو کیسے دھو کہ دو گے۔وہ تو دلوں کی پاتال تک نظر رکھتا ہے۔جب اس کے حضور یہ دعویٰ کرو گے کہ اِيَّاكَ نَعْبُدُ تو ظاہر بات ہے کہ باقی معبودوں کی نفی اس عبادت کے اثبات میں شامل ہے۔صرف تیری عبادت کرتے ہیں، غیروں کی نہیں کرتے۔یہ کہنے کے بعد پھر انسان دنیا میں منتقل ہوتا ہے تو سارے جھوٹے معبوداس کے سامنے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور اگر انسان واقعہ اپنے بیدار شعور کے ساتھ اپنا جائزہ لے تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے کہ نماز کے لئے نکلا اور غیروں کی عبادت شروع ہوگئی۔اس مضمون میں آپ کو یہ خوب یا درکھنا چاہئے کہ غیروں سے مدد لینا غیروں کی عبادت نہیں ہے اگر وہ مددحقیقی معبود کے منشاء کے خلاف نہ ہو۔یہ سہولت اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرما دی ہے یعنی آپ کہہ سکتے ہیں اِيَّاكَ نَعْبُدُ صرف تیری عبادت کریں گے اور واپس جا کر اپنے مالک کو بھی یعنی رزق کے ذریعے کو جو رزق کا ذریعہ خدا نے بنا رکھا ہے کسی فرم کا مالک ہے اس کو خوش کرنے کے لئے اچھا کام کرتے ہیں دل کی سچی نیت کے ساتھ اس کے کام کو جیسا کہ اس کا حق ہے ادا کرتے ہیں تو یہ اس کی عبادت نہیں ہے لیکن اگر خدا کہے کہ یہ کام چھوڑ دو اس رزق میں تمہارے لئے میرا منشاء شامل نہیں ہے اس وقت اگر آپ اس کو کرتے چلے جائیں تو یہ اس کی عبادت ہے۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ کا مضمون و ہیں ختم ہو جاتا ہے۔اسی لئے جو Asylum Seekers ہیں ان کو میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ خدا کے لئے غیر اللہ کی عبادت نہ کرو۔کوشش کرو کہ کوئی ملک تمہیں پناہ دے دے لیکن جب جھوٹ کے ذریعے پناہ