خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 793
خطبات طاہر جلد 16 793 خطبہ جمعہ 31 /اکتوبر 1997ء خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے تقویٰ بڑھانے کی توفیق ملے گی اتناہی انفاق فی سبیل اللہ تمہارے لئے بہتر ہوتا چلا جائے گا ( خطبه جمعه فرموده 31 اکتوبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیات کریمہ کی تلاوت کی : فَاتَّقُوا اللَّهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ وَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا وَأَنْفِقُوا خَيْرًا لَّا نفُسِكُمْ وَمَنْ يُّوْقَ شُحَّ نَفْسِهِ فَأُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ إِنْ تُقْرِضُوا اللهَ قَرْضًا حَسَنًا تُضْعِفَهُ لَكُمْ وَيَغْفِرْ لَكُمْ وَاللَّهُ شَكُورُ حَلِيمٌ لا عَلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( التغابن : 17 تا 19) پھر فرمایا: آج چونکہ تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے اس لئے میں نے یہ آیات جو مالی قربانی سے تعلق رکھتی ہیں آپ کے سامنے پڑھ کر سنائی ہیں۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمْ ایک بہت ہی پیارا انداز ہے خطاب کا ، ہر انداز ہی قرآن کا پیارا ہے اور اس میں ایک ایسی نرمی اور لوچ پایا جاتا ہے جو دوسرے خطابات میں نسبتا کم ملتا ہے۔فَاتَّقُوا اللهَ مَا اسْتَطَعْتُمُ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جتنی بھی تمہیں توفیق ہے۔بہت ہی پیارا انداز ہے خطاب کا مومنوں سے توقع ہے وہ تقویٰ اختیار کریں گے۔تقویٰ کے بہت بلند مقامات ہیں جنہیں طے کرنا ہے تو آخری مقام کی طرف اشارہ