خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 73
خطبات طاہر جلد 16 73 خطبہ جمعہ 31 /جنوری 1997ء مغفرت کے بغیر آپ حمد کو یا ہی نہیں سکتے اور مغفرت کے لئے تسبیح کثرت کے ساتھ کرنا ضروری ہے۔( خطبه جمعه فرموده 31 جنوری 1997ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی : يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ (الجمعة: 2) پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ ہی کی تسبیح کرتا ہے جو کچھ بھی آسمانوں میں ہے اور جو کچھ بھی زمین میں ہے وہ ملک ہے، بادشاہ ہے، قدوس ہے، پاک ہے، عزیز ہے، عزت والا اور غلبے والا ہے اور حکیم ہے، حکمتوں والا ہے۔عزیز میں علم کا مضمون بھی داخل ہے جو صاحب عزت، جو علم کی وجہ سے صاحب عزت ہے، علم کی برتری اور اس کے کمال کی وجہ سے۔گزشتہ خطبے میں میں نے سورہ فاتحہ کے حوالے سے یہ مضمون شروع کیا تھا کہ آنحضرت نے جو نصیحت فرمائی ہے کہ رمضان کے مہینے میں اگر بخشش کے بغیر گزر جاؤ تو ایک بڑی محرومی ہے تو اس سلسلے میں نماز ہمارے کام آتی ہے اور روزانہ پانچ مرتبہ ہماری بخشش کے سامان لاتی ہے اور سورۃ فاتحہ کے جو اعلیٰ مضامین ہیں وہ ہمیں تمام روحانی ترقیات کی راہیں دکھاتے اور ہاتھ پکڑ کران تک پہنچنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔جمعہ کے بعد مجھے خیال آیا کہ یہ مضمون کچھ ایسا علمی رنگ اختیار کر