خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 761 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 761

خطبات طاہر جلد 16 761 خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء تمام نمازوں کی حفاظت یکساں فرض ہے مگر بطور خاص صلوۃ وسطی کی (خطبہ جمعہ 17 اکتوبر 1997ء بمقام مسجد فضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور نے درج ذیل آیت کریمہ کی تلاوت کی: حَفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلَّهِ قنِتِينَ (البقره: 239) پھر فرمایا: یہ وہ آیت ہے جس کے مضمون سے متعلق میں گزشتہ خطبہ میں روشنی ڈال چکا ہوں اور میں نے عرض کیا تھا کہ یہ سلسلہ ابھی آگے چلے گا۔حفظوا عَلَى الصَّلَواتِ تمام نمازوں کی حفاظت کرو۔یہ بنیادی حکم ہے۔وَالصَّلوة الوسطى لیکن بیچ کی نماز کو بطور خاص یا درکھو یعنی حفاظت کا جہاں تک تعلق ہے بنیادی فرضیت کے اعتبار سے تمام نمازوں کی حفاظت یکساں فرض ہے۔مگر بطور خاص جس نماز کی طرف توجہ دینے کا ارشاد ہے وہ نماز وسطی یا صلوۃ وسطی جس کو کہتے ہیں، وہ درمیانی نماز جو کاموں میں گھری ہوئی ہو۔اس پہلو سے کچھ باتیں میں آپ سے عرض کر چکا ہوں کچھ اور باتیں میں عرض کرنا چاہتا ہوں۔حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے نماز کے متعلق ایک عمومی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا اور یہ حدیث بخاری کتاب مواقیت الصلوۃ سے لی گئی ہے، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے