خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 759
خطبات طاہر جلد 16 759 خطبہ جمعہ 10 اکتوبر 1997ء صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ (الماعون : 6،5) لعنت ہو ایسے نمازیوں پر جو اپنی نمازوں سے غافل ہیں۔پس جب خدا تعالیٰ نے بات خوب سمجھا دی تو پھر سکاری ہونے کی حالت میں نماز ادا نہ کرو۔بعض دفعہ انسان بعض مجبوریوں کی وجہ سے سکاری ہو جاتا ہے۔مثلاً لمبے سفر اختیار کرنے پڑ رہے ہوں، اگر اس حالت سے پہلے وہ نماز پڑھ سکتا ہو تو بہتر ہے ورنہ اس موقع پر یہ حکم ہے کہ بظاہر وقت گزر رہا ہومگر آرام کرو اور جب ذہن تیار ہو جائے پھر خدا کے حضور کھڑے ہو۔پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت ان نصیحتوں کو سینے سے لگائے گی اور خدا کے حضور جب بھی جماعت کھڑی ہوگی قَانِتَا لِلهِ (النحل: 121) کھڑی ہوگی۔اللہ کے حضور اپنی ساری صلاحیتیں فرمانبرداری کے ساتھ جھکاتے ہوئے کھڑی ہوگی اور یہ نمازیں ہیں جنہوں نے حقیقت میں اس دنیا کو اسلام کے لئے فتح کرنا ہے۔دنیا کی فتح کی خواہیں لغوخوا ہیں ہیں اگر وہ ہمارے نفس کی بڑائی سے تعلق رکھتی ہوں۔اگر وہ اللہ کی عظمت سے تعلق رکھتی ہوں تو پہلے اپنے نفسوں کو اس خدا کے حضور جھکاؤ اور اس کی عبادت کے حق ادا کرو پھر دیکھو کہ اس دنیا میں کیسی کیسی پاک تبدیلیاں واقع ہوتی ہیں۔ہم سچی عبادت کے سوا قَانِتَا لِلهِ ہونے کے بغیر اس دنیا کو اللہ کے لئے فتح نہیں کر سکتے ، اپنے نفوس کی بڑائی کے لئے کچھ ہم عددی برتری تو حاصل کر سکتے ہیں مگر اس عددی برتری کا کوئی بھی فائدہ نہیں۔اللہ ہمیں توفیق عطا فرمائے ، آپ کو اور مجھے بھی کہ ان سب نصیحتوں پر ہم عمل درآمد کرنے والے ہوں اور خدا کے حضور سچے اور پاک ٹھہریں۔یہ اقتباس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پڑھنا تھا ابھی وقت ہے ایک دومنٹ میں میں سنا دیتا ہوں۔آپ فرماتے ہیں: سواے کے تمام لوگو! جو اپنے تئیں میری جماعت میں شمار کرتے ہو۔آسمان پر تم اس وقت میری جماعت شمار کئے جاؤ گے۔جب سچ سچ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو گے۔سو اپنی پنج وقتہ نمازوں کو ایسے خوف اور حضور سے ادا کرو کہ گویا تم خدا تعالیٰ کو دیکھتے ہو (کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحہ: 15)۔اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں داخل فرمائے اور خدا کے حضور ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں لکھے جائیں نہ کہ اپنے تئیں۔آمین