خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 720 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 720

خطبات طاہر جلد 16 720 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء ہوتی ہیں۔اگر ایک جگہ ٹھیک کرنے کی بجائے دبا دیا جائے تو دوسری جگہ وہ زیادہ زور دکھائیں گی۔مثلاً بعض بیماریاں ہیں جن کا انتڑیوں سے بھی تعلق ہے اور جلد سے بھی۔جلد میں وہ سورائسز کہلاتی ہیں یعنی سورا کا اثر۔اگر زبردستی جلد پر سے ان کو ٹھیک کیا جائے تو وہ لازماً اندرونی جھلیوں یعنی انتریوں کو ایسا بیمار کردیں گی کہ بعض دفعہ ان کا علاج پھر ممکن نہیں رہتا۔یہ مقصد ہے جو میں نے اپنی کتاب میں جگہ جگہ مختصر لفظوں میں بیان بھی کیا ہے۔بعض جگہ صحیح، بعض جگہ زبان نے ٹھو کر کھائی اور غلط لفظ بولا گیا۔جنہوں نے مجھے یقین دلایا کہ اس کی اردو بالکل ٹھیک ہو گئی ہے ان کو اگر میں باقی مثالیں دوں تو ان کو بھی پسینے آجائیں گے۔بعض جگہ ایسے لفظ لکھے ہوئے ہیں اردو کے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے مثلاً اگر پیارا کہنا ہو، آپ پیافا “ کہ دیں یا بیا فا“ کہہ دیں تو یہ کون سی اردو ہے۔وہ اب میں نہیں بیان کرتا کیونکہ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے کتابی اردو بنانے میں یا Repertory تیار کرنے میں انہوں نے محنت ضرور کی ہے۔ان بے چاروں کا اختیار نہیں تھا کہ بعینہ جو میں سمجھا رہا ہوں وہ عملاً اس میری خواہش کو ایک تحریر میں ڈھال سکیں لیکن اس میں کوئی بھی شک نہیں کہ ان لوگوں نے بے انتہا محنت کی ہے۔اگر خود انہوں نے اپنے آپ کو پیش نہ کیا ہوتا تو آج یہ کتاب جماعت کے سامنے نہ ہوتی۔پس Repertory والے حصے کو آپ سر دست بھول جائیں اور زبان کی درستی والے حصے کو بھی اگر آپ کے کہیں پسینے چھٹیں تو برداشت کریں کیونکہ اس پر میرا کوئی بس نہیں۔میں نے اتفاقاً کھول کے دیکھا تو ایک صفحہ پر ہی ایسی خوفناک غلطیاں نکلی ہیں کہ وہ لطیفوں کے طور پر تو بیان کی جاسکتی ہیں، کسی معقول کتاب کا حصہ نہیں بن سکتیں۔پس اس تمہید کے ساتھ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ جونئی نعمت ملے گی یہ بھی الاسکا کے سفر کا ایک احسان ہے جو میری ذات پر بھی ہے اور جماعت پر بھی ہوگا۔پس لطف الرحمن صاحب ایسے تبصروں سے بددل نہ ہوں جن میں ان کو بتایا گیا کہ ہم تو کچھ اور سمجھ رہے تھے ، کچھ اور ہی نکلا۔ان کا یہاں لانا اور ہمارے جغرافیائی علم میں اضافہ کروانا اور پھر ہو میو پیتھی کے متعلق ایک مستقل ضروری کام کروا دینا جو ان کے ذہن میں نہیں تھا، یہ تقدیر الہی تھی جس نے ایک بہت بڑا کام دکھایا ہے۔پس اللہ تعالیٰ ان کو جزاء دے اور نئی کتاب کے سلسلے میں بھی انشاء اللہ آپ لوگوں کی دعائیں جہاں مجھے بھی پہنچیں گی، پہلے کام کرنے والوں کو بھی پہنچیں گی ان دعاؤں میں لطف الرحمن صاحب کو