خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 707
خطبات طاہر جلد 16 707 خطبہ جمعہ 26 ستمبر 1997ء الاسکا کے سفر کے تجربات اور ہومیو پیتھی کتاب سے متعلق بعض اہم امور کا تذکرہ ( خطبه جمعه فرمودہ 26 ستمبر 1997ء بمقام وائٹ ہارس۔کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: یہ خطبہ جوسفر کے دوران آیا ہے یہ White Horse جگہ ہے جہاں سے ان کی لائبریری سے میں یہ خطبہ دے رہا ہوں۔یہ لائبریری جو آپ دیکھ رہے ہیں یہ دیوار پر پینٹ ہوئی ہوئی لائبریری ہے۔اس کا اس لائبریری سے کوئی تعلق نہیں جو آپ کے ذہن میں ہے اور یہ بھی ان عجیب باتوں میں سے ہے جو ہم نے اس سفر میں دیکھیں۔ایک ایسا کمرہ جس کا نام لائبریری ہے اس میں ساری لائبریری دیواروں پر پینٹ ہوئی ہوئی ہے۔بہر حال اس مختصر تمہید کے بعد میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ اگر چہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ انشاء اللہ ہم الاسکا کے سب سے اوپر کے مقام یعنی اس مقام سے احباب کو مخاطب ہوں گے یعنی جمعہ و ہیں پڑھیں گے، جو نارتھ پول کے قریب ترین ہے۔جیسا کہ ناروے میں ایک نارتھ کیپ ہے اسی طرح الاسکا میں بھی ایک ایسی جگہ ہے جو اگر چہ ساٹھ ستر میل ناروے والی نارتھ کیپ سے نیچے ہے یعنی اس کا فاصلہ تھوڑا سا زیادہ ہے مگر اس کے باوجود یہ امریکہ کا سب سے اوپر کا آخری مقام ہے جو نارتھ پول کے قریب تر ہے۔تھوڑ اسا اگر چہ میلوں میں فرق ہو جائے گا اس زبانی بیان میں لیکن ان تفاصیل کو ہم بعد میں انشاء اللہ تعالیٰ کسی مجلس میں یا الفضل کے ذریعے جماعت تک پہنچا سکیں گے۔اس