خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 688
خطبات طاہر جلد 16 688 خطبہ جمعہ 12 ستمبر 1997ء اس صورتحال سے، گیمبیا کی حکومت سے یا باقیوں سے اب تعلق نہیں رہا۔وہ احمدیت کے دفاع میں ہمیں بہر حال ایک کارروائی کرنی ہوگی وہ ہم کرتے رہیں گے لیکن میں آپ سے، سب جماعت احمد یہ سے درخواست کرتا ہوں کہ جتنے بھی خدا کے حضور سجدہ کرتے ہوئے شکر کے ساتھ روئیں اور اپنی سجدہ گاہوں کو تر کریں وہ بھی کم ہوگا۔جب یہ سب خبریں کل مجھے ملیں تو میرا حقیقت میں دل چاہتا تھا کہ گلیوں میں سجدہ کرتے ہوئے چلوں اور ہر سجدے میں خدا کے قدموں پر سر رکھتے ہوئے اس کی عنایات کا شکر ادا کروں۔ہمارے دل اسی طرح خدا کے ممنون تو ہر رات میں، ہر ذرے میں ہیں لیکن بعض مواقع ایسے ہوتے ہیں جب احسانات کو ہ طور پر جلوہ دکھاتے ہیں۔کل کا جلوہ ایک ایسا ہی جلوہ تھا جس نے میری روح کو بالکل خدا کے حضور اس کے قدموں میں گلی گلی میں جھکا دیا۔پس آپ بھی سب دنیا کی جماعتیں اس جشن تشکر میں میرے ساتھ شامل ہوں جو سجدوں کا جشن ہوگا اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آئندہ بھی جماعت کو ہر قسم کے فتنوں سے محفوظ رکھے اور یہ سال گیمبیا کی تاریخ میں ، جس طرح ایک غلط اندازہ سعودی عرب میں پیش کیا گیا تھا اس کے برعکس، صحیح معنوں میں ایک تاریخی سال بن کے چمکے اور اس کے نور سے سارا گیمبیا مہک اٹھے اور چمک اٹھے۔اللہ تعالیٰ ایسا ہی کرے گا۔ایسی ہی مجھے امید بلکہ یقین ہے۔اب اس کے ساتھ میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا نت۔خطبہ ثانیہ سے قبل حضورانور نے فرمایا: ضمنا یہ بات کہنی ہے کہ ابھی اس مباہلے نے اس راجے کی بھی خبر لینی ہے انشاء اللہ۔ایک تو لی جاچکی۔اس کی ساری سازش کے پر خچے اڑا دیئے ہیں خدا کی تقدیر نے لیکن آگے بھی دیکھنا ہے ابھی اور کیا ہوتا ہے۔آپ انتظار کریں مجھے تو ایک ذرہ بھی شک نہیں یہ مباہلے کا سال اپنی پوری شان کے ساتھ احمدیت کی تائید میں ظاہر ہوگا۔انشاء اللہ۔خطبہ ثانیہ کے بعد فرمایا: آج چونکہ باہر بارش بھی ہے۔کم سے کم جب میں آیا تھا تو ہورہی تھی اور بارش ہو یا نہ ہو خدام کا چونکہ آج اجتماع شروع ہو رہا ہے اس لئے ان کی درخواست پر یہاں سے جانے والوں کی سہولت کے لئے نمازیں جمع ہوں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ