خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 62
خطبات طاہر جلد 16 62 خطبہ جمعہ 24 جنوری 1997ء بد دیانتیاں ملوث ہیں وہ ساری دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں ۔ تو ساری زندگی کے ساتھ یہ تعلق ہے۔ جس نے رمضان کو پایا اور ايْمَانًا “ اور ”احْتِسَابًا، رمضان کا حق ادا نہ کر سکا اس کی تو ساری عمر ضائع گئی۔ ماں باپ جس طرح آگے نکل جاتے ہیں ہاتھ سے اس طرح ہر دفعہ رمضان ایک زندگی لے کر آتا ہے اور ہر دفعہ وہ زندگی واپس لے کے چلا جاتا ہے اگر آپ اس زندگی کے اوپر مضبوطی سے اپنا ہاتھ نہ ڈال دیں اس کو چمٹ نہ جائیں اور وہ اسی طریقے سے ممکن ہے۔ صلى پس ایک رمضان اگر کامیابی سے گزر جائے تو آنحضرت ﷺ فرماتے ہیں کہ ایسا ہی ہے عليه جیسے ساری زندگی اس کی کامیاب ہو گئی ، سارا سال کامیاب ہو گیا۔ یہ الفاظ ہیں رمضان اچھا گزرا تو سارا سال اچھا گزر گیا۔ اس کا بھی اسی مضمون سے تعلق ہے کہ رمضان آپ کی زندگی سنوارنے کے لئے کئی قسم کی نعمتیں سجا کر لاتا ہے اور ان نعمتوں کی طرف تو آپ دیکھتے بھی نہیں مگر سحری اور افطاری کی نعمتیں صرف دکھائی دے رہی ہوتی ہیں۔ حالانکہ جو نعمتیں دوسری ہیں یہ تقویٰ کے خیالات کی نعمتیں ہیں۔ یہ احتساب کی نعمتیں ہیں اگر کسی کو نصیب ہو جا ئیں تو بلاشبہ اس کی ساری زندگی سنو سکتی ہے۔ تو اس پہلو سے آپ اپنے رمضان کا جائزہ لیں اور اپنے ارد گر دو پیش بھی نظر رکھتے ہوئے اپنے اہل و عیال کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں۔ اپنے دوستوں، احباب کے رمضان کا بھی جائزہ لیتے رہیں اور منفی تنقید کی خاطر نہیں بلکہ مثبت رنگ میں ، اچھے رنگ میں ان کو رمضان کے فوائد سمجھانے کی خاطران کے سامنے یہ باتیں کیا کریں اور اپنے گھر میں ان باتوں پر غور کی عادت ڈالیں۔ بچے جو ہیں وہ بھی بعض دفعہ بڑا گہرا غور کرتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ چھوٹے بچے ہیں ان کو کیا پتا لگا لیکن فی الحقیقت وہ بہت گہرا غور کر رہے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ وہ جب بولتے ہیں تو آدمی حیران ہو جاتا ہے کہ یہ انہوں نے کیا بات کر دی ہے۔ پچھلے دنوں ایک درس کے دوران جب میں نے کہا یہ بڑے بڑے کبائر ہیں ان میں ایک یہ تھا کہ ماں باپ کی نافرمانی نہیں کرنی اور دو تین باتیں جو بیان کی تھیں ان میں ایک یہ تھی۔ ایک بچہ اپنی ماں کے سامنے بلبلا کے رویا ہے کہ میرا اللہ مجھے جہنم میں ڈال دے گا ۔ یہ تمہیں کیا ہو گیا ہے۔ آپ نے سنانہیں درس حضور کا ، چھوٹا سا بچہ بالکل، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو نافرمانی کرتا ہے وہ بڑا گناہ کرتا ہے اس کو اللہ جہنم میں ڈال دیتا ہے تو اس بے چارے کو اپنی نافرمانیاں یاد آ گئیں چھوٹی سی معصوم عمر میں کبھی ایک بات صلى الله