خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 619 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 619

خطبات طاہر جلد 16 619 خطبه جمعه 22 راگست 1997ء خدا کی طرف بڑھنے والے ہوں گے تو کسی کا غیظ و غضب آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ( خطبه جمعه فرموده 22 راگست 1997ء بمقام کا نفرنس ہال برلن۔جرمنی ) تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: الحمد للہ کہ امسال میرا جرمنی کا دورہ خدا کے فضل کے ساتھ بہت مفید اور بھر پور رہا ہے اور اس ضمن میں میں ساری جماعت احمد یہ جرمنی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں خصوصیت سے انہوں نے امیر صاحب کی ہدایت کے مطابق ساری دنیا سے آنے والے مہمانوں کا بہت ہی خیال رکھا ہے۔مہمانوں کو صرف ایک شکایت رہی ہے کہ ضرورت سے زیادہ خیال رکھا ہے، کم کی شکایت میرے سنے میں نہیں آئی اور ضرورت سے زیادہ کی شکایت خود مجھے بھی پیدا ہوئی اور مجبوراً مجھے پھر کچھ اقدام کرنے پڑے۔باقی مہمانوں سے جو چاہیں تکلف کریں مجھ سے تکلف نہ کیا کریں کیونکہ میرے مزاج کے خلاف ہے۔مجھے سادہ، عام Disposable برتن کافی ہیں بجائے اس کے کہ بڑے بڑے ڈشوں کے طومار لگائے جائیں اور آپ ہمیشہ سے مجھے جانتے ہیں جیسی میری طبیعت ہے ویسا ہی میرے سے سلوک کیا کریں۔معلوم ہوتا ہے اس دفعہ چونکہ انگلستان کے جلسے میں بہت اچھا کام تھا تو جماعت جرمنی یہ ارادہ لے کر آئی تھی کہ ہم نے مہمان نوازی کی حدیں توڑ دینی ہیں، تو حدیں توڑتے رہیں بے شک ارد گرد، مگر اس کے ٹوٹنے کی مجھے آواز نہ آیا کرے۔بہر حال جہاں تک کوشش کا تعلق ہے اور محنت کا اور مجھے خوش کرنے کے خیال کا تعلق ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے ہر بھر پورکوشش کر دیکھی کہ مجھے خوش رکھیں حالانکہ میں اس کے بغیر بھی خوش رہتا بلکہ زیادہ خوش رہتا۔