خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 617
خطبات طاہر جلد 16 617 خطبه جمعه 15 راگست 1997ء باپ سے یہ دعا مانگی تھی جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مسح ثانی کے طور پر آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں کہ تیرے نام کی تقدیس ہو۔آپ فرماتے ہیں جب تک تمہارے دلوں میں وہ قوت قدسیہ پیدا نہ ہو جائے جس کی طرف تمہیں میں بلا رہا ہوں تمہیں ان دعاؤں کے جواب میں کوئی آواز نہیں آئے گی۔اپنے نفس کو پاک وصاف کرو اور پاک وصاف کرنے کے لئے خدا سے دعائیں مانگو اور پھر دیکھو کہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک نئی زمین اور ایک نیا آسمان پیدا ہو گا۔وہ نئی زمین اور نیا آسمان وہ زمین و آسمان ا صلى الله ہیں جن کو بنانے کے لئے حضرت اقدس محمد مصطفی یہ دنیا میں تشریف لائے اور جن کی از سر نو تعمیر کا ہم نے ارادہ کیا ہے۔اللہ ہمارے ارادوں میں برکت ڈالے اور ہمارے اندر یہ پاک معنی خیز تبدیلیاں پیدا کرے ورنہ فتح کے نعرے لگانا محض جھوٹی شیخی ہے ان کی کوئی بھی حقیقت نہیں۔اب جلسے کے دوسرے پروگرام شروع ہو جائیں گے انشاء اللہ تعالیٰ اور سارے جلسے کو ان دعاؤں سے معمور رکھیں جو میں نے آپ کے سامنے پیش کی ہیں۔ہے تو ایک ہی دعا مگر مختلف لوگوں کے لئے مختلف دعائیں بن جائیں گی۔قدم بہ قدم ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ سے نصرت مانگتے رہیں اور اس جلسے کو بھی امن کا گہوارہ بنائیں اور کوشش کریں کہ آپ کے سفر کی پہلی منزل یہ جلسہ ہی بن جائے اور یہیں سے آپ کا شہادت اور صد یقیت کی طرف سفر شروع ہو۔آمین