خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 615 of 1024

خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 615

خطبات طاہر جلد 16 جاوے۔615 خطبہ جمعہ 15 راگست 1997 ء ” مرد صالح کا کمال یہ ہے کہ ایسا ہر ایک قسم کے فساد سے دور ہو یہ پہلی منزل ہے اب کچھ شاید آپ کو اندازہ ہوا ہو کہ نبوت کتنی اونچی چیز ہے۔پہلی منزل کی بات یہ ہے کہ ہر قسم کے فساد سے دور ہو جاوے۔ہمارے کتنے گھر ہیں جنہیں ہم امن کا گہوارہ کہہ سکتے ہیں۔کتنے تعلقات ہیں جنہیں ہم امن کا گہوارہ کہہ سکتے ہیں۔کتنی دوستیاں ہیں جن کے متعلق ہم یقین دلائیں کہ یہ دوستیاں فساد پر منتج نہیں ہو سکتیں۔اکثر دوستیاں ایسی شرائط سے وابستہ ہوتی ہیں، ایسی نفس کی امیدوں سے وابستہ ہوتی ہیں جن میں ہر شخص اپنے مقصد کی حفاظت کرتا ہے اور ذرہ بھی وہ سمجھے کہ اس مقصد پر آنچ آ رہی ہے تو اس دوستی کو ترک کر دیتا ہے بلکہ وہ صلح کے تعلقات کو فساد میں تبدیل کر دیا کرتا ہے۔یہ قدم ہے جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام آپ میں سے ہر ایک کو کم سے کم مرد صالح کے مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں باقی سب باتیں بعد کی باتیں ہیں اور وہ یہ ہے۔ہر ایک قسم کے فساد سے دور ہو جائے اور مجسم صلاح بن جائے کہ وہ کامل صلاحیت اس کی خارق عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان مانی جائے“۔ہر احمدی کامل طور پر پر امن ہے، ہر احمدی دوسرے فرد کو امن کی ضمانت دیتا ہے۔ہر احمدی اپنے بھائی کے لئے ایک امن کی ضمانت ہے۔ہر احمدی اپنی بیوی کے لئے ، اپنے بچوں کے لئے، اپنے دوستوں کے لئے ایک امن کی ضمانت ہے۔ہر گھر کو فساد سے پاک کرنا یہ وہ پہلا قدم ہے جو ہمیں لازماً اٹھانا ہوگا اس کے بغیر ہماری ساری ترقیات کی خواہیں خواب و خیال ہیں ، ایسی خواہیں ہیں جن کی کوئی تعبیر نہیں نکلا کرتی۔آپ اپنی خوابوں کو وہ کچی خوا ہیں بنائیں جن کی آپ تعبیر بن جائیں۔آپ نے جو خوا ہیں دیکھی ہوں ان کی تعبیر آپ نے بننا ہے۔دنیا میں وہ تعبیر تب ظاہر ہوگی اگر پہلے آپ کی ذات میں ظاہر ہو۔پس سب سے پہلے اپنے آپ کو امن کا گہوارہ بنائیں ، صلاحیت کا گہوارہ بنائیں ، ہر قسم کے فساد سے کلیۂ پاک ہو جائیں۔یہ بات ایک فقرے میں ہے مگر ساری انسانی زندگی کے ہر پہلو پر محیط