خطبات طاہر (جلد 16۔ 1997ء) — Page 595
خطبات طاہر جلد 16 595 خطبہ جمعہ 8 اگست 1997ء فَإِنْ كُنْتَ فِي شَكٍّ مِّمَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ فَسُلِ الَّذِينَ يَقْرَءُونَ الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكَ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ صلى الله صلى الله دیکھو ایک حالت، ایک وقت تھا حضرت نوح پر بھی آیا تھا جب قوم تبدیل نہیں ہو رہی تھی آنحضرت ﷺ کو مخاطب کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ فرماتا۔ فرماتا ہے کہ ان کے تبدیل نہ ہونے کی وجہ سے اگر تجھے شک پیدا ہو اس بات پر جو ہم نے اتاری ہے تو ان لوگوں سے پوچھ کر دیکھ لے جن پر پہلے کتا بیں ہواس بات پر جو اتاری گئی تھیں۔ مراد یہ ہے کہ ان لوگوں کا حال ہم تجھے پڑھ کر سناتے ہیں ان پر نظر ڈال اور ان میں سے بھی ایک نوح کا بھی حال تھا ۔ لَقَدْ جَاءَكَ الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ ان کا ماننا یا نہ ماننا تیرے حق تھا کی پہچان نہیں ہے تیرا حق تو لازماً اللہ ہی کی طرف سے ہے فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ پر ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہو۔ آنحضرت ﷺ کے متعلق یہ سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ زندگی کے کسی لمحے میں بھی آپ نے ان خدا تعالیٰ کی نازل فرمودہ پیشگوئیوں اور انعامات پر شک کیا ہو جو ہمیشہ آپ پر نازل ہوتی رہیں آپ خدا کے ساتھ ساتھ رہے ایک ذرہ بھی آپ کی زندگی میں ان پر شک کا نہیں گزرا اس لئے یہ پیغام مسلمانوں کے نام ہے۔ ان کے نام جو آنحضرت ﷺ کے ساتھ تھے۔ مخاطب رسول کو کیا جا رہا ہے مگر مراد وہ سب لوگ ہیں جن کو کبھی کبھی یہ گمان گزرتا ہوگا کہ خدا کی صلى الله پیشگوئیاں ہمارے حق میں شاید پوری نہیں ہور ہیں۔ ایسے لوگ آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے انہیں اپنے شک کا اظہار بھی کیا اس موقع پر بھی رسول اللہ ﷺ ایک لحہ بھی ان کے بیانات سے متاثر نہ ہوئے بلکہ فرمایا کہ دیکھو تم سے پہلے ایسے لوگ تھے جن کے سر آروں سے چیرے گئے تھے انہوں نے اف تک نہیں کی تھی میرے ساتھ ہوتے ہوئے تم اف کرتے ہو۔ تو آپ کی ساری زندگی یہ ثابت کر رہی ہے کہ حضور اکرم ﷺ کو کبھی ذرہ بھر بھی شک نہیں ہوا فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ میں دراصل محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات جو ہماری راہنما ہے اس کے متعلق ایک پیش گوئی ہے تَكُونَنَّ تو ہرگز کبھی بھی شک کرنے والوں میں سے نہ ہونا۔ اس میں آپ کے متبعین ، آپ کے غلام مستقبل کے متبعین مستقبل کے غلام سب شامل ہیں۔ تیرے شک سے ساری قوم شک میں مبتلا ہو گی اس لئے آئندہ آنے والے زمانوں کا تو رسول اور نبی ہے، تو غیر متزلزل رہ جس طرح ہے اور مستقبل کی طرف پھر امید صلى الله